پی ایس ایل کی تاریخ کی بدترین شکست کراچی کنگز کے نام

اپ ڈیٹ 09 مارچ 2018
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں سب سے بڑی فتح کا اعزاز اپنے نام کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں سب سے بڑی فتح کا اعزاز اپنے نام کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 67 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح اپنے نام کر لی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں شین واٹسن کی 90 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

جواب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ میں 67 رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔

یہ پاکستان سپر لیگ میں رنز کے اعتبار سے کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی کامیابی ہے جہاں اس سے قبل یہ اعزاز لاہور قلندرز کے پاس تھا جس نے 2016 کے ایونٹ میں گلیڈی ایٹرز کو 63رنز سے شکست دی تھی۔

اس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں رنز کے اعتبار سے بدترین اور سب سے بڑی شکست کا داغ کراچی کنگز پر لگا دیا۔

تبصرے (0) بند ہیں