کوئٹہ: بیرونِ ملک پاکستانی بلوچ اتحاد کے صدر اور سابق علیحدگی پسند رہنما ڈاکٹر جمعہ خان مری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) جیسے منصوبے صوبے کی قسمت بدل کر رکھ دیں گے۔

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ماسکو سے ٹیلی فونک خطاب میں ڈاکٹر جمعہ خان مری کا کہنا تھا کہ جو لوگ صوبے میں سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے مخالف ہیں، وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچ عوام کے بھی دشمن ہیں۔

حال ہی میں اپنے آب کو علیحدگی پسند تحرک سے الگ کرنے والے رہنما نے تمام باغیوں پر، جو اس وقت پہاڑوں پر موجود ہیں، روز دیا کہ وہ ہتھیار ڈال کر قومی داھارے میں شامل ہوجائیں اور بلوچستان کی بہتری کے لیے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں اپنی کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں 434 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد بلوچ رہنما اس وقت یورپ میں پُر آسائش زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ عام بلوچ عوام دہشت گردی کے ناسور کو برداشت کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر جمعہ خان مری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانی بلوچ اتحاد تنظیم اس لیے بنائی ہے تاکہ ناراض بلوچ رہنماؤں کا اصلی چہرہ تمام عالمی فورم پر بے نقاب کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے لیکن اس سے قبل وہ اور ان کی جماعت ان پاکستان مخالف عناصر کے چہرے بے نقاب کرکے انہیں نیت و نابود کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: 17 کمانڈروں سمیت 300 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

سابق علیحدہ پسند رہنما نے بلوچ عوام سے ان کی مدد کرنے اور امن، اتحاد اور بھائی چارے کے اس مقصد کی حمایت کی اپیل کردی۔

جلسے سے وڈیرہ غازی خان، میر شیر باز خان مری، وڈیرہ گل سنجرانی مری، سید نظام شاہ مری، وڈیرہ بیوراغ مری، عمر فاروق اور میر زراک خان نے بھی خطاب کیا۔


یہ خبر 05 اپریل 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں