بھارت کے ’اتفاقی وزیراعظم‘ اورانوپم کھیر

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2018
—فوٹو: انوپم کھیر ٹوئٹر
—فوٹو: انوپم کھیر ٹوئٹر

آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے اور سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کو اتفاق سے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر پہنچنے والے وزیر اعظم کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اور اب کی زندگی اور ان کے اتفاق سے ملک کے اعلیٰ ترین سرکاری عہدے پر پہنچنے کے معاملے پر فلم بنائی جا رہی ہے، جس میں ان کا کردار معروف اداکار انوپم کھیر کرتے نظر آئیں گے۔

ڈائریکٹر وجے رتناکر گٹے کی اس فلم ’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ میں بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ سمیت ان کی سیاسی جماعت کانگریس کے اہم رہنماؤں اور ان کی حکومت میں انتہائی اہم وزارتوں کے قلمدان سنبھالنے والے افراد کو بھی دکھایا جائے گا۔

’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ میں وزیر اعظم من موہن سنگھ کا کردارانوپم کھیر جب کہ کا کردار کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی کا کردار اداکارہ آہانہ کمارا ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی سنجایا بارو کی اس نام سے آنے والی کتاب سے لی گئی ہے۔

سنجے بارو بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن کے 2004 سے 2014 تک میڈیا ایڈوائزر رہ چکے ہیں اور فلم میں ان کا بھی اہم کردار ہوگا۔

ٹالین جرمن اداکارہ سزینے برنرٹ، سونیا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی—فوٹو: ٹریڈ فلاک
ٹالین جرمن اداکارہ سزینے برنرٹ، سونیا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی—فوٹو: ٹریڈ فلاک

فلم میں سنجے بارو کا کردار اداکار اکشے کھنہ کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا بھی کردار ہوگا، جن کے کردار کے لیے اٹالین جرمن اداکارہ 35 سالہ سزینے برنرٹ کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

فلم میں سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی سمیت دیگر کرداروں کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

آہانہ کمارا، پریانکا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں—فوٹو: انسنگ بولی وڈ
آہانہ کمارا، پریانکا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں—فوٹو: انسنگ بولی وڈ

پولیٹیکل ڈرامہ فلم کو بوہرا برادرز پروڈیوس کر رہے ہیں، جب کہ ہنسل مہتا فلم کے کریئیٹو ڈائریکٹر کی ہدایات دیں گے۔

فلم میں بھارت کے سابق وزیر اعظم کا کردار نبھانے والے انوپم کھیر نے فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک کو ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

—فوٹو: انوپم کھیر ٹوئٹر
—فوٹو: انوپم کھیر ٹوئٹر

جاری کی گئی تصاویر میں انہیں وزیر اعظم آفیس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فلم کو رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز گزشتہ ماہ مارچ سے کردیا گیا۔

—فوٹو: انوپم کھیر ٹوئٹر
—فوٹو: انوپم کھیر ٹوئٹر

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں