دنیا کے مقبول ترین مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر کونر میک گریکور کو نیویارک پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

یو ایف سی سے شہرت حاصل کرنے ایم ایم اے فائبر کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب جمعرات کو انہوں نے نیویارک کے علاقے بروکلین میں بارکلے سینٹر پر یو ایف سی کی ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ حملہ کیا۔

انہوں نے ایم ایم اے فائبر سے بھری بس پر حملہ کیا۔

مزید پڑھیں : مزدوری سے کومبیٹ اسپورٹس کا بادشاہ بننے تک کا سفر

بس میں کونر میک گریکور کے روایتی حریف Khabib Nurmagomedov بھی موجود تھے اور وہی ممکنہ طور پر ایم ایم اے فائٹر کے حملے کا ہدف تھے۔

فوٹو بشکریہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ
فوٹو بشکریہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ

اس کی وجہ روس سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ Khabib Nurmagomedov کی جانب سے کونر کے دوست اور ٹریننگ پارٹنر Artem Lobov سے جھگڑا تھا جو کچھ دن پہلے ہوٹل میں ہوا۔

کونر کے ساتھ 20 افراد نے بس پر حملہ کیا، جس کی تصدیق یو ایف سی کی صدر ڈانا وائٹ نے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایم ایم فائٹر حملے کا نشانہ بننے سے بچی جبکہ عملے کا ایک شخص زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ہفتے کو یو ایف سی کے شیڈول ایونٹ کی 3 فائٹس منسوخ کردی گئیں۔

اس واقعے کے بعد نیویارک پولیس نے کونر میک گریکور کو حراست میں لے لیا اور انہیں جمعے کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ ہفتے کو ہونے والے ایونٹ میں Khabib Nurmagomedov اور Artem Lobov کے درمیان فائٹ شیڈول ہے، جس میں کامیاب رہنے والا کونر کی یو ایف سی لائٹ ویٹ بیلٹ کو اپنے نام کرلے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں