چین میں ریاستی سطح پر شہریوں کے 'اچھے' یا 'برے' ہونے کا تعین کرنے کے لیے سوشل کریڈٹ رینکنگ سسٹم کو اپنایا جارہا ہے جس میں کسی فرد کے رویے کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

اس سوشل کریڈٹ سسٹم کو متعارف کرانے کا اعلان 2014 میں کیا گیا تھا اور حکومتی دستاویزات کے مطابق اس کا مقصد ' شہریوں پر اعتماد رکھنا زبردست جبکہ اعتماد کو توڑنا وقار کے خلاف ہے'۔

اس پروگرام کا مکمل اطلاق تو 2020 میں ہوگا مگر اب بھی اس کی آزمائش کروڑوں افراد پر ہورہی ہے اور ہر ایک کے لیے اس میں شامل ہونا لازمی ہے۔

اس وقت اس پروگرام کے کچھ حصوں کو سٹی کونسلز جبکہ دیگر کو ذاتی ڈیٹا رکھنے والی نجی ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کے ذریعے حتمی شکل دی جارہی ہے۔

کریڈٹ اسکور کسی فرد کی سماجی زندگی کو کس طرح اوپر نیچے کرسکتا ہے، وہ کافی چونکا دینے والا ہے۔

ہوائی پروازوں یا ٹرین میں سفر سے روکنا

اے پی فائل فوٹو
اے پی فائل فوٹو

چین نے آزمائشی پروگرام کے تحت کم اسکور حاصل کرنے والے افراد پر مقامی سطح پر سفر کرنے کے حوالے سے پابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں۔ کم اسکور والے 90 لاکھ افراد کو مقامی پروازوں کے ٹکٹ خریدنے سے روکا گیا ہے جبکہ 30 لاکھ کو بزنس کلاس ٹرین ٹکٹیں خریدنے کی اجازت نہیں ملی۔ یہ سسٹم خراب مسافروں کو خاص طورپر سزا دیتا ہے، جیسے بغیر ٹکٹ کے سفر کرنا، بورڈنگ دروازوں کے سامنے آوارہ گردی یا نو اسموکنگ زونز میں تمباکو نوشی وغیرہ، رینکنگ میں تنزلی کا باعث بنتا ہے۔

ناقص انٹرنیٹ اسپیڈ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اس کا حقیقی میکنزم واضح تو نہیں مگر امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق کریڈٹ سسٹم میں لوگوں کے بلوں کی ادائیگی کے وقت کو بھی دیکھا جاتا ہے اور تاخیر سے ادائیگی اخلاقی کمزوری سمجھی جاتی ہے، اسی طرح بہت زیادہ وقت تک ویڈیو گیمز کھیلنا، مہنگی اشیاءپر پیسوں کا اسراف اور بے مقصد سوشل میڈیا پوسٹنگ، دہشتگرد حملے یا ایئرپورٹ سیکیورٹی جیسی جعلی خبروں کو پھیلانا قابل سزا جرم ہے جس پر انٹرنیٹ کی ناقص رفتار کی سزا مل سکتی ہے۔

اچھے اسکولوں میں داخلہ نہ ملنا

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

گزشتہ سال 17 افراد نے فوجی خدمات سے انکار کیا تو انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا، اسی طرح اچھے اسکولوں، کالجوں یا یونیورسٹیوں یا تعلیم جاری رکھنے کی اجازت بھی نہیں ملی۔ کم کریڈٹ اسکور والے شہریوں کو اپنے بچے اچھے نجی اسکولوں میں داخل کرانے سے روکا جاسکتا ہے، تاہم ابھی اس حوالے سے پالیسی واضح نہیں کیونکہ ابھی اطلاق نہیں ہوا۔

اچھی ملازمتوں سے روکنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

'اعتماد توڑنے والے' شہریوں کو ریاستی اداروں اور بڑے بینکوں پر اچھی انتظامی ملازمتوں کے لیے اپلائی کرنے کی بھی اجازت نہیں۔ فراڈ وغیرہ کرنا اس حوالے سے سوشل کریڈٹ کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔

اچھے ہوٹلوں میں قیام نہیں کرسکتے

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

فوجی خدمات سے انکار کرنے والے افراد کو تعطیلات اور ہوٹلوں میں رہائش کی پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اچھے اسکور پر لوگوں کی یورپ وغیرہ جانے کے لیے سفری درخواستوں پر کام بہت تیزی سے ہوتا ہے جبکہ نقد ڈپازٹ کے بغیر بھی ہوٹلوں میں قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

نام بلیک لسٹ کرنا

ایسی فہرستیں بھی تیار کی گئی ہیں جن میں لوگوں کے نام، ان کے شناختی کارڈ نمبر وغیرہ کو ڈالا گیا ہے اور ایسے افراد کو نجی ملازمتوں کے حصول، سفری ٹکٹوں کی خریداری سے روکنے اور کریڈٹ کارڈ کے حصول سے روکا جاتا ہے۔

اچھے شہریوں کے لیے سہولیات

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اچھے کریڈٹ اسکور حاصل کرنے والے افراد کو بجلی کے بلوں میں رعایت، بغیر ڈپازٹ کے اشیاءکرائے پر لینے اور بینکوں سے اچھا انٹرسٹ ریٹ ملتا ہے۔ ان سہولیات سے اس وقت مشرقی چین کے علاقے رونگ چینگ کے رہائشی مستفید ہورہے ہیں۔

لوگوں کے رویوں میں بہتری

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

فارن پالیسی کو ایک 32 سالہ چینی شہری نے بتایا ' مجھے محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران لوگوں کے رویے بہتر سے بہترین ہوگئے، مثال کے طور پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہم کراس واک کے سامنے ہمیشہ رکنے لگے ہیں، اگر آپ نہیں رکتے تو پوائنٹس سے محروم ہوسکتے ہیں'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں