• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

فیس بک پر پھیلی اس افواہ کو حقیقت تو نہیں مان لیا؟

شائع April 15, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فیس بک نے ہماری زندگیوں پر غلبہ پالیا ہے اور اس سے دور رہنا کروڑوں بلکہ اربوں افراد کے لیے لگ بھگ ناممکن ہوچکا ہے۔

آپ کی اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے حوالے سے ترجیحات جو بھی ہوں، اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ فیس بک بی ایف ایف (بیسٹ فرینڈز فار ایور کا مخفف) سے جڑے رہنے میں مدد دیتی ہے۔

مزید پڑھیں : 'پاکستانی انتخابات کو فیس بک سے متاثر نہیں ہونے دیں گے'

تاہم فیس بک کو اس وقت کیمبرج اینالیٹیکا ڈیٹا اسکینڈل کے باعث مشکل دور کا سامنا ہے اور لگتا ہے کہ اس موقع پر ایک لفظ 'BFF' نے صورتحال پر لوگوں میں موجود خدشات کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں سے فیس بک پر ایک افواہ بہت تیزی سے دنیا بھر میں اور مختلف زبانوں میں پھیلی ہے۔

مزید جانیں : فیس بک کے تمام مسائل میری غلطی ہے، مارک زکربرگ

اس افواہ کے مطابق ' فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک لفظ BFF یا بی ایف ایف ایجاد کیا ہے، اپنے فیس بک اکاﺅنٹ کے محفوظ ہونے کا یقین کرنا چاہتے ہیں تو کمنٹ میں بی ایف ایف ٹائپ کریں، اگر وہ سبز رنگ میں نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ اکاﺅنٹ محفوظ ہے، اگر وہ سبز نہ ہو تو اپنا پاس ورڈ فوری طور پر بدل لیں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ کسی اور نے ہیک کرلیا ہو، اس پیغام کو ہر ایک کے ساتھ شیئر کریں'۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

لوگوں کی بہت زیادہ توجہ اور کمنٹس حاصل کرنے میں کامیاب یہ پوسٹ درحقیقت افواہ ہے۔

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ مارک زکربرگ نے بی ایف ایف نامی مخفف تشکیل نہیں دیا کیونکہ آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق اس لفظ کا آغاز 1996 میں ہوا۔

اور اس سے بھی بڑھ کر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس افواہ میں فیس بک کے ایک نئے فیچر 'ٹیکسٹ ڈیلائٹ' کو بہت خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کے بانی معافی مانگنے پر مجبور

اس فیچر کے تحت چند مخصوص الفاظ کمنٹ میں لکھنے پر ان کی رنگت بدل جاتی ہے اور کسی قسم کی اینیمیشن سامنے آتی ہے۔

مثال کے طور پر 'بیسٹ وشز'، 'xoxo' اور 'Congratulations وغیرہ مختلف رنگوں کے ساتھ نظر آتے ہیں اور لکھنے پر ایک اینیمیشن شو کرتے ہیں۔

بی ایف ایف کو اس فہرست میں رواں سال جنوری میں شامل کیا گیا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی کوئی صارف کمنٹ میں اسے لکھے گا تو وہ سبز رنگ میں تبدیل ہوجائے گا اور اسی کا فائدہ افواہ پھیلانے والوں نے اٹھایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں : صارفین کا ڈیٹا غلط استعمال ہونے پر فیس بک کے خلاف تحقیقات

ویسے اگر بی ایف ایف لکھنے پر اس کا رنگ تبدیل نہ ہو تو اس کا اکاﺅنٹ سے کچھ لینا دینا نہیں بلکہ یہ ممکنہ طور پر براﺅزر سیٹنگز کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

یعنی اگر یہ لفظ سبز رنگ میں نظر آتا بھی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا اکاﺅنٹ دیگر کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے، کیونکہ اگر پاس ورڈ کمزور ہوگا تو وہ کبھی بھی ہیک ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024