پرفیوم استعمال کرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا تاہم بیشتر افراد خوشبویات کے استعمال کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتے اور اس وجہ سے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔

یعنی آپ صبح پرفیوم لگاتے ہیں اور ایک گھنٹے بعد مہک ختم ہوجاتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنا بھی ممکن ہے ؟

بس ان چند آسان طریقہ کار کو اپنانا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : خوشبویات کی مختلف اقسام میں فرق کیا ہے؟

بے خوشبو لوشن سے آغاز

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

لوشن پرفیوم کو آپ کی جلد میں دیر تک رکھنے میں مدد دیتا ہے، تو جسم کے ان حصوں پر ذرا سا لوشن لگائیں جہاں آپ پرفیوم کا چھڑکاﺅ کرنا چاہتے ہیں، ماہرین کے مطابق ویسے تو جلد پرفیوم کو لگانے کے لیے کوئی اچھا مقام نہیں کیونکہ وہ آئلی ہوتی ہے اور سیال کو جذب نہیں کرتی، تاہم بغیر خوشبو کے لوشن کو لگانے سے آپ پرفیوم کی مہک کافی دیر تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔

تیز خوشبو کا انتخاب

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مختلف خوشبوﺅں کی زندگی کا دورانیہ بھی مختلف ہوتا ہے، ترش خوشبو سب سے تیزی سے اڑ جاتی ہے جس کی وجہ ان میں شامل مالیکیولز کا ہلکا ہونا ہے، سفید پھولوں اور مصالحوں کی خوشبو دیر تک برقرار رہتی ہے۔ عام طور پر جو خوشبوئیں زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہیں ان میں ونیلا، مشک اور صندل وغیرہ کا عام استعمال ہوتا ہے۔

پرفیوم کی تہہ کو لگانے کا طریقہ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ترش خوشبو جلد ختم ہوجاتی ہیں تاہم اگر آپ پورا دن اسے بار بار نہیں لگانا چاہتے تو اسے کسی اور خوشبو کی تہہ کے ساتھ استعمال کرکے مضبوط بنیاد بنائیں، جس سے مہک کی زندگی طویل ہوجاتی ہے، دو خوشبوﺅں کا امتزاج پرفیوم کی مہک کی زندگی طویل کردیتا ہے۔

بالوں پر لگا کر دیکھیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

آپ کے بال پرفیوم کی مہک کو برقرار رکھنے میں جلد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتے ہیں، خاص طور پر خواتین بالوں کے آخری سرے پر پرفیوم کا چھڑکاﺅ کریں تو اس کی خوشبو دیر تک برقرار رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرمیوں میں جسمانی بو سے بچنے میں مددگار ٹوٹکے

کپڑوں پر کیسے لگائیں؟

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

جلد پر تو پرفیوم بہت تیزی سے اڑ سکتا ہے مگر کپڑوں میں اس کا دورانیہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ جلد کے ساتھ کپڑوں پر بھی اس کی کچھ مقدار کا چھڑکاﺅ کریں، تاہم تیز خوشبو والے پرفیوم کی مہک دھلنے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی۔ تو قمیض یا خواتین اسکارف پر تھوڑی مقدار میں پرفیوم لگائیں تاکہ دن بھر خوشبو برقرار رہے۔

نبض پر لگائیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

جب اسپرے کرنے لگے تو نبض والے مقامات جیسے کلائیاں، گردن اور گھٹنوں کے پیچھے بھی پرفیوم کو لگائیں، یہ وہ مقامات ہیں جہاں زیادہ حرارت خارج ہوتی ہے، جسم کا ہر وہ حصہ جو حرارت خارج کرتا ہے، پرفیوم کی مہک کو بڑھاتا ہے۔

ادویات کے ساتھ نہ رکھیں

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ چاہتے ہیں کہ بوتل میں پرفیوم کی زندگی طویل عرصے تک برقرار رہے تو اسے سرد و تاریک جگہ پر رکھیں، تاہم نمی والی جگہ پر رکھنے سے گریز کریں جبکہ ادویات کے ساتھ رکھنا بھی اس کا اثر ختم کرنے کا باعث بنتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں