مونٹی کارلو: امریکی ٹینس کھلاڑی جیرڈ ڈونلڈسن غلط فیصلہ دینے پر کورٹ پر ہی امپائر پر برس پڑے اور میچ ختم ہونے کے بعد امپائر سے ہاتھ ملائے بغیر ہی چل دیے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مونٹی کارلو ماسٹرز کے پہلے راؤنڈ میچ کے دوران اسپینش کھلاڑی راموس کی سروس آؤٹ تھی لیکن امپائر آرناٹ گاباس نے اسے ان قرار دے دیا جس پر عالمی نمبر 51 ٹینس اسٹار ڈونلڈسن امپائر پر برس پڑے۔

بعدازاں وڈیو ری پلے میں بھی دیکھا گیا کہ ڈونلڈسن صحیح تھے لیکن ہاک آئی کی سہولت میسر ہونے کے سبب امپائر کے فیصلے کو ہی حتمی قرار دیا گیا۔

بعدازاں ڈونلڈسن کو پہلے راؤنڈ میں حریف اسپینش کھلاڑی راموس وینولاس کے ہاتھوں 6-3 اور 6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ڈونلڈسن نے شکست کے بعد مخالف کھلاڑی سے اپنے رویے پر معافی مانگی لیکن امپائر سے ہاتھ ملائے بغیر ہی چلے گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں