تصویر میں چھپی خاتون تلاش کرسکتے ہیں؟

23 اپريل 2018
فوٹو بشکریہ جورگ ڈسٹروالڈ
فوٹو بشکریہ جورگ ڈسٹروالڈ

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک خاتون کہاں چھپی ہے۔

جی ہاں اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کرپاتے ہیں۔

مزید پڑھیں : اس تصویر میں بچے کی ماں کون ہے؟

ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ خزاں زدہ کسی مقام کی تصویر ہے جس میں ایک خاتون موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔

اس خاتون نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپالیا ہے۔

تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟

یہ بھی پڑھیں : اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں؟

مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔

اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ جورگ ڈسٹروالڈ
فوٹو بشکریہ جورگ ڈسٹروالڈ

اس خاتون کا اوپری دھڑ تو خاکستری رنگ سے پینٹ کیا گیا ہے جبکہ زیریں حصہ خزاں زدہ پتوں سے مزئین ہے۔

اس تصویر کو ایک جرمن آرٹسٹ جورگ ڈسٹروالڈ نے تیار کیا تھا۔

اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں