اگر آپ نے کبھی خواہش کی ہو کہ سپرمین کی طرح آنکھوں سے لیزر فائر کرسکیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ جلد پوری ہونے والی ہے۔

جی ہاں اسکاٹ لینڈ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی کے محققین نے ایسی انتہائی پتلی جھلی تیار کی ہے جسے کانٹیکٹ لینس سے لگا کر لیزر کے خارج کی جاسکتی ہے۔

یہ جھلی ایک سیمی کنڈکٹنگ پولیمر سے تیار کی گئی ہے جو لیزر یہ خارج کرتی ہے، اسے دنیا کی سب سے چھوٹی اور ہلکی قسم قرار دیا گیا ہے۔

ابھی اس کا تجربہ گائے کی آنکھ میں کیا گیا ہے مگر محققین کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یہ انسانی استعمال کے لیے بھی محفوظ ہوگی۔

محققین کا کہنا تھا کہ آنکھوں سے لیزر خارج کرنے والے سپرہیروز کامک بکس میں عرصے سے موجود ہیں اور ہمارا کام لیزر کی تیاری کے حوالے سے ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

جب یہ جھلی لیزر سے منور کی جاتی ہے تو یہ ایک منفرد ڈیجیٹل بار کوڈ بناتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اس لیزر سے برے آدمیوں سے لڑنا تو ممکن نہیں ہوگا مگر اسے لچکدار اور آنکھوں پہننے کے قابل سیکیورٹی ٹیگ کے طور پر ضرور استعمال کیا جاسکے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فوٹو میڈیسین کے ساتھ ساتھ دھماکا خیز مواد کو پکڑنے کے لیے بھی کارآمد ایجاد ثابت ہوسکے گی۔

اس تحقیق کے نتائج جریدے جرنل نیچر کمیونیکشن میں شائع ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں