بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی اپنی فلموں میں تو خاصے بولڈ کرداروں میں نظر آتی ہیں، تاہم ذاتی زندگی میں وہ اس سے بالکل برعکس ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی اداکارہ کے انوکھے ڈانس کی ایک ویڈیو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اس ویڈیو میں سنی لیونی اداکار اجے دیوگن کے ایک اشتہار کے گانے پر رقص کرتی نظر آئیں۔

سنی لیونی کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جو یقیناً مداحوں کو خوب پسند آرہی ہوگی۔

خیال رہے کہ اجے دیوگن اور سنی لیونی نے آج تک ایک ساتھ کام نہیں کیا، تاہم 2017 میں ریلیز ہوئی اجے دیوگن کی فلم ’بادشاہو‘ میں سنی لیونی ایک گانے کے لیے جلوہ گر ہوئیں تھی، جس میں ان کے ہمراہ عمران ہاشمی نظر آئے تھے۔

سنی لیونی نے گزشتہ سال ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’رئیس‘ میں بھی ایک آئٹم سانگ کیا تھا، جس میں شاہ رخ خان ان کے ساتھ موجود تھے۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فلم رئیس کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

سنی لیونی اس وقت ’ویر مہا دیوی‘ نامی فلم میں کام کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ سنی لیونی نے کچھ عرصہ قبل اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنے دوست سے ’میٹھا بدلہ‘ لیتی نظر آئیں تھی۔

My team played a prank on me on set!! @sunnyrajani @tomasmoucka mofos!!!!!!

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on

سنی لیونی سیٹ پر موجود اسکرپٹ پڑھ رہی تھیں، جب ان کے دوست نے انہیں نکلی سانپ سے ڈرایا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے اپنے دوست کے منہ پر کیک مل دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں