سنی لیونی نے لیا ’میٹھا بدلہ‘

27 نومبر 2017
انسٹاگرام پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کو شیئر کرنے کے باعث مداح بھی بڑی تعداد میں سنی کو فالو کررہے ہیں—۔
انسٹاگرام پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کو شیئر کرنے کے باعث مداح بھی بڑی تعداد میں سنی کو فالو کررہے ہیں—۔

بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی اپنی فلموں سے اتنی مقبول رہیں نہ رہیں لیکن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں۔

اور انسٹاگرام پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کو شیئر کرنے کے باعث مداح بھی بڑی تعداد میں ان کو فالو کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کسی ڈرامے یا اشتہار کے سیٹ پر بنائی گئی سنی لیونی کی ایک ویڈیو کو محض 5 گھنٹوں میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیونی کی ویڈیو نے نیا اعزاز حاصل کرلیا

اس ویڈیو میں سنی لیونی اسکرپٹ پڑھنے میں اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ آس پاس ہونے والی نقل و حرکت سے بھی بے خبر رہتی ہیں۔

My team played a prank on me on set!! @sunnyrajani @tomasmoucka mofos!!!!!!

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on

اسی دوران ان کی شوٹنگ ٹیم کے ایک مرد رکن سنی رنجانی نے ان پر ایک مصنوعی سانپ پھینکا جو ہوبہو اصلی سانپ جیسا دکھائی دے رہا تھا۔

بعد ازاں اداکارہ نے ایک ٹوئیٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی انسٹاگرام ویڈیو کو پہلی بار اتنی زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔

ساتھ ہی سنی لیونی نے ساتھی مرد رکن سنی رنجانی سے اپنی اس حرکت کا بدلہ لینے کا اعلان بھی کردیا۔

اور اب انہوں نے ایک نئی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی، جس میں اداکارہ نے سنی رنجانی سے دلچسپ بدلہ لے لیا۔

مزید پڑھیں: ’تیرا انتظار‘ سنی لیونی کا پہلی بار منفرد روپ

اس ویڈیو میں سنی لیونی کے ہاتھوں میں دو کیک موجود ہیں، جو انہوں نے سنی رنجونی کے منہ پر دے مارے۔

My revenge!!! Hahahahahaha @sunnyrajani this is what you get when you mess with me!!

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on

اس بدلے کو اداکارہ نے ’میٹھا بدلہ‘ بھی کہا۔

اس ویڈیو کو بھی اب تک 13 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سنی لیونی ان دنوں اپنی آنے والی فلم رومانٹک فلم ’تیرا انتظار ہے‘ کی تشہیر میں مصروف رہنے سمیت متعدد ٹی وی پروگراموں اور اشتہارات کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں