سنگاپور میں ہونے والے ایشیا پیسیفک ایفی ایوارڈز 2018 میں شان فوڈز کو سلور ایوارڈ سے نوازا گیا

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2018
شان فوڈز اتنے بڑے عالمی پلیٹ فارم پر ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ملٹی نیشنل کمپنی ہے۔
شان فوڈز اتنے بڑے عالمی پلیٹ فارم پر ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ملٹی نیشنل کمپنی ہے۔

غذا انسان کے زندہ رہنے کا ایک لازمی جزو ہے، اور اس کے بغیر نہ تو کوئی انسان زندہ رہ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا جاندار، انسان ہوں یا جانور، چرند پرند ہوں یا پودے، غرض تمام ہی مخلوق کے لیے خوراک ضروری ہوتی ہے۔

خالق کائنات نے تمام مخلوق کے لیے غذائیں مختص کی ہوئی ہیں لیکن انسان، جو اشرف المخلوقات ہے، کو اس کھانے کو اپنے لیے لذیذ بنانے کا ایک منفرد علم دیا ہے اور اس علم کو استعمال کرتے ہوئے انسان نہ صرف اپنے لیے علیحدہ علیحدہ پکوان بناتے ہیں بلکہ انہیں نوش کرتے ہوئے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

روز مرہ کی زندگی میں اپنے پکوان کو لذیذ سے لذیذ تر بنانے کے لیے ہمیں مصالحہ جات کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ضرورت گزشتہ چند دہائیوں سے شان پاکستان احسن اور جامع انداز میں پوری کرتا آرہا ہے۔

دنیا بھر میں مشہور شان فوڈز کے مصالحہ جات، اچار اور کیچ اپ اپنی مثال آپ ہیں۔ لہٰذا اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شان نے ایک اشتہاری کمپنی اوگیلوی پاکستان کے اشتراک سے اپنی مہم کھانا پڑوسی کے ساتھ (#KhaanaWithParosi) شروع کی، جو ایک کامیاب مہم ثابت ہوئی۔

سنگاپور میں ہونے والے ایشیا پیسیفک (اے پیک) ایفی ایوارڈز 2018 میں شان فوڈز کی اس مہم کو فوڈ کیٹیگری میں سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایفی ایوارڈ کیا ہے؟

ایشیا پیسیفک خطے میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی بہتر ہوتی موثر مارکیٹ کمیونیکیشن کے اعتراف میں ان کمپنیوں کو اے پیک ایفی ایوارڈز دیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈز کنفیڈریشن آف ایشین ایڈورٹائزنگ ایجنسی ایسوسی ایشن اور ٹین ایشیا گروپ کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔

ایفی ایوارڈ
ایفی ایوارڈ

یہ ایوارڈ ایک اہم عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے ہزاروں برانڈز کے درمیان چند برانڈز کی کارکردگی کا اعتراف کیا جاتا ہے، اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ فخر ہے کہ شان فوڈز اتنے بڑے عالمی پلیٹ فارم پر ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ملٹی نیشنل کمپنی ہے۔

آپ یہاں اے پیک ایوارڈ 2018 میں جیتنے والے برانڈز کی فہرست کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں۔

کھانا پڑوسی کے ساتھ

شان کی اس مہم میں اس بات کو دل کی گہرائیوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے کہ بانٹنے کی عادت کے فروغ سے ہم پڑوسیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو خوبصورت انداز میں قائم کر سکتے ہیں۔

شان فوڈز کے اشتہار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چینی خاتون لاہور منتقل ہوئی ہیں اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ہچکچاہٹ کی رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے شان مصالحے کی مدد سے روایتی پاکستانی کھانا تیار کرکے اپنے پاکستانی پڑوسیوں میں بانٹ رہی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ مہم پاکستان کو معاشی و اقتصادی طور پر مضبوط کرنے والے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے آغاز کے ساتھ ہی سامنے آئی ہے جو پاکستانیوں میں چینی افراد کے لیے محبت کو مزید سامنے لارہی ہے۔

شان فوڈز کا یہ ٹیلی ویژن کمرشل سوشل میڈیا پر مہمات کا حصہ بھی رہا کیونکہ پاکستانی یہ جانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 'دل کا دروازہ کھلتا ہے کھانے کی خوشبو سے، آؤ گھر کا آنگن پھر سے روشن کریں پڑوسیوں سے'۔


یہ مواد ہمارے اسپانسر شان فوڈز کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اسپانسر مواد کیا ہے؟

تبصرے (0) بند ہیں