آئیفا میں سری دیوی کے نام بہترین اداکارہ کا ایوارڈ

اپ ڈیٹ 25 جون 2018
سری دیوی کا انتقال رواں سال کے آغاز میں دبئی میں ہوا —۔
سری دیوی کا انتقال رواں سال کے آغاز میں دبئی میں ہوا —۔

آئیفا ایوارڈز 2018 کی شاندار تقریب بینکاک میں منعقد ہوئی، جہاں بولی وڈ آنجھانی اداکارہ سری دیوی کو بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

سری دیوی کا انتقال رواں سال کے آغاز میں دبئی میں ہوا، انہیں آئیفا میں 2017 میں ریلیز ہوئی فلم ’موم‘ کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔

سری دیوی کا ایوارڈ ان کے شوہر بونی کپور نے اسٹیج پر قبول کیا۔

فلم ’موم‘ میں سری دیوی کے ساتھ دینے والے اداکار نوازالدین صدیقی کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سلو‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا، اس فلم کی کہانی ایک شادی شدہ خاتون پر مبنی تھی جو ریڈیو جوکی بن کر اپنے خواب کو پورا کرتی ہیں۔

عرفان خان کو ان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

فلم ’ہندی میڈیم‘ میں عرفان خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلم ہندی میڈیم—۔
فلم ہندی میڈیم—۔

’ہندی میڈیم‘ کے ہدایت کار ساکت چوہدری کو بھی بہترین ڈائیریکٹر کا ایوارڈ ملا، تاہم صبا قمر کو کسی بھی ایوارڈ کے لیے نامزد نہیں کیا گیا۔

بولی وڈ معروف اداکار انوپم کھیر کو انڈین سینما میں اتنے سالوں تک شاندار کام کرنے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

رواں سال کے آئیفا میں اداکاروں نے شاندار پرفارمنسز بھی پیش کیں، جن میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ریکھا کی پرفارمنس رہی۔

شو پر رنبیر کپور، شردہا کپور، ارجن کپور، کارتک آرین، کرن جوہر، ریتیش دیش مکھ، کریتی سنن اور انیل کپور جیسے اداکاروں نے شرکت کی۔

بہترین فلم

تمہاری سلو
تمہاری سلو

بہترین اداکار

عرفان خان
عرفان خان

بہترین اداکارہ

سری دیوی
سری دیوی

بہترین ہدایت کار

ساکت چوہدری
ساکت چوہدری

بہترین معاون اداکار

نوازالدین صدیقی
نوازالدین صدیقی

اسٹائل آئکن

کریتی سنن
کریتی سنن

تبصرے (0) بند ہیں