ریکھا کی 20 سال بعد اسٹیج پر پرفارمنس

اپ ڈیٹ 25 جون 2018
اداکارہ نے 20 سال بعد اسٹیج پر پرفارم کیا —۔
اداکارہ نے 20 سال بعد اسٹیج پر پرفارم کیا —۔

بھارت کے مقبول ترین ایوارڈز آئیفا کی تقریب میں بھلے اس سال خانز نے شرکت نہ کی ہو، تاہم بولی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے اس ایوارڈ کی شام کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

63 سالہ ریکھا نے 20 سالوں بعد اسٹیج پر پرفارمنس پیش کی، جہاں شائقین ان کے انداز کے دیوانے ہوگئے۔

ریکھا نے 1978 میں ریلیز ہوئی اپنی فلم ’مقدر کا سکندر‘ کے کامیاب گانے ’سلام عشق‘ پر اور 1981 کی اپنی فلم ’امراؤ جان‘ کے گانے ’دل چیز کیا ہے آپ میری جان لیجیئے‘ پر پرفارمنس پیش کی۔

یاد رہے کہ فلم ’مقدر کا سکندر‘ میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جن کا نام طویل عرصے تک ریکھا کے ساتھ جوڑا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے 1960 کی یادگار ہندی فلم ’مغل اعاظم‘ کے گانے ’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ پر بھی رقص پیش کرکے سب کا دل جیت لیا۔

اس پرفارمنس کے دوران ریکھا سنہری رنگ کی انارکلی فراک میں نظر آئیں۔

ریکھا نے آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں سفید رنگ کی نہایت خوبصورت ساڑھی پہن کر شرکت کی.

ریکھا کے علاوہ اس سال کے آئیفا ایوارڈز میں ورن دھون، کارتک آرین، بوبی دیول، یولیا ونتور، شردہا کپور، رنبیر کپور، ارجن کپور اور کریتی سنن نے بہترین پرفارمنسز پیش کیں۔

مزید پڑھیں: اس سال آئیفا ایوارڈز میں بڑے اسٹارز کا شرکت سے انکار

رنبیر کپور کی پرفارمنس کو بھی شائقین نے خوب سراہا۔

Ranbir Kapoor performing at #IIFA2018 #RanbirKapoor #Ranbir #Bollywood

A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on

اس سال آئیفا ایوارڈز میں نامور اداکار غیر حاضر رہے، جن میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف، سونم کپور، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا، شاہد کپور، وانی کپور اور بہت سے دیگر اداکار شامل ہیں۔

رواں سال کی آئیفا کی تقریب میں کرن جوہر اور ریتیش دیش مکھ نے میزبانی کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں