پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی دیکھنے میں آئی جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 177 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس نے 42 ہزار 137 پوائنٹس کی اعلیٰ ترین سطح پر آگئی تھی تاہم دن کے درمیانے حصے میں انڈیکس نے کم ترین سطح 41 ہزار 610 پوائنٹس کی سطح پر آگئی تھی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 3 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کے 8 کروڑ 45 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 338 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 126 کی قدر میں اضافہ، 194 کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قدر میں استحکام رہا۔

سیمنٹ کا شعبہ 1 کروڑ 22 لاکھ حصص کے کاروبار ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں پاک الیکٹران لمیٹڈ 88 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، صدیق سنز ٹن پلیٹ لمیٹڈ 62 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ 45 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ 36 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ جاویداں کارپوریشن لمیٹڈ 32 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں