مائیکرو سافٹ کی ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ نے آخر کار وہ فیچر اپنے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جو اس وقت لگ بھگ تمام میسجنگ ایپس میں موجود ہیں۔

جی ہاں اسکائپ میں اب کسی ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے بعد جب دوسرا صارف اسے دیکھے گا تو اس کا علم آپ کو بھی ہوجائے گا۔

اسکائپ کی جانب سے اب ریڈ رسیپٹ کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جو کہ کافی حد تک فیس بک سے ملتا جلتا ہے۔

مزید پڑھیں : اسکائپ اب سستے فونز میں بھی چلانا آسان

اسکائپ میں اب آپ کا بھیجے جانے والے پیغام کو جب فرینڈ پڑھ لے گا تو اس کے نیچے اس کا اواتار بنا نظر آئے گا، جس سے معلوم ہوجائے گا کہ آپ کا پیغام دیکھ لیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ انگیجیٹ ڈاٹ کام

یہ فیچر ون آن ون چیٹ کے ساتھ ساتھ 20 افراد پر مشتمل گروپ چیٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔

فی الحال یہ فیچر اسکائپ کے پری ویو بلڈ میں موجود ہے اور بہت جلد سب کے لیے دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسکائپ میں بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف

کمپنی کے مطابق اگر آپ اس فیچر کو نہیں چاہتے تو پرائیویسی سیٹنگز میں جاکر اسے ڈس ایبل کیا جاسکتا ہے، تاہم ایسا کرنے پر آپ یہ نہیں جان سکیں گے کہ آپ کے پیغامات دیگر پڑھ رہے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ، ٹوٹر کے ڈائریکٹ میسجز، فیس بک میسنجر اور دیگر متعدد ایپس میں ریڈ رسپیٹس کا آپشن عرصے سے موجود ہے۔

کئی برسوں بعد آخرکار اسکائپ نے بھی اس کلب کو جوائن کرلیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں