اسکائپ اب سستے فونز میں بھی چلانا آسان

05 مارچ 2018
— فوٹو بشکریہ اسکائپ
— فوٹو بشکریہ اسکائپ

فیس بک اور گوگل کے بعد اب مائیکرو سافٹ نے اپنی ویڈیو کالنگ ایپ اسکائپ کو بھی سستے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا حصہ بنانے کے لیے اس کا نیا ورژن متعارف کرادیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کے لیے اسکائپ کا نیا ورژن متعارف کرایا گیا اور کمپنی کے مطابق اس کا مقصد ڈیوائسز میں اس اپلیکشن کے لیے میموری اور اسٹوریج کو کم کرنا ہے۔

یہ ورژن اینڈرائیڈ 4.0.3 سے 5.1 پر چلنے والے فونز کے لیے ہے جو کہ آڈیو اور ویژول معیار اور ڈیوائسز کی مجموعی رفتار کو بہتر کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

مزید پڑھیں : اسکائپ میں بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف

مائیکروسافٹ کے مطابق ناقص نیٹ ورک کنکشن پر بھی یہ ایپ زیادہ بہتر کام کرتی ہے اور یہ دنیا بھر میں آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگی۔

یہ بنیادی طور پر مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی جانے والی ایپ ہے جنھیں اس اپلیکشن کے لیے سپورٹ نہیں مل رہی، خصوصاً یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب اینڈرائیڈ گو کی جانب سے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم کو صارفین کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں چند ماہ یا برسوں کے دوران اپنے فونز کو اپ ڈیٹ یا بدلتے نہیں اور اکثر تو ایسے فونز خریدتے ہیں جو کہ اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن پر کام کرتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے گزشتہ ماہ بتایا گیا تھا کہ اس وقت 42 فیصد اینڈرائیڈ فونز میں اینڈرائیڈ 4 یا 5 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسکائپ کیلئے سخت حریف سامنے آگیا

مائیکروسافٹ ایسے اسمارٹ فونز صارفین کو نظرانداز نہیں کرنا چاہتی جبکہ اسے واٹس ایپ، میسنجر اور دیگر ایپس کی شکل میں سخت حریفوں کا بھی سامنا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں