مائیکرو سافٹ نے ماضی میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر اپنے اسمارٹ فونز متعارف کرائے اور ناکامی پر اس سلسلے کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا، تاہم اب لگتا ہے کہ یہ کمپنی اب بھی اس مارکیٹ پر غلبے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں : ونڈوز فونز کا عہد آج سے ختم

ایک رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی تیاری پر کام ہورہا ہے جو کہ رواں سال کے آخر یا 2019 کے آغاز پر متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں ونڈوز اسٹور کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے ایک نئے فون کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جو کہ ونڈوز کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرے گا۔

عہدیدار نے اس مبینہ فون کے فیچرز یا ڈیزائن کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

کمپنی کو توقع ہے کہ وہ اینڈرائیڈ فونز بنا کر زیادہ آمدنی حاصل کرسکے گی اور اس حوالے سے وہ اینڈرائیڈ ایپس بھی اکثر پیش کرتی رہتی ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے سرفیس اسمارٹ فونز کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جن کے 3 ماڈلز اگلے سال کسی وقت پیش کیے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مائیکرو سافٹ کی سب سے منفرد ڈیوائس؟

سرفیس گو، سرفیس پرو سکس اور Andromeda نامی کوڈ نیم ان فونز کو دیئے گئے ہیں۔

یہ فون فولڈ ایبل ہو سکتے ہیں اور انہیں متعارف کرانے سے پہلے کمپنی ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کو اوورہال کرے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں