شیورون پاکستان کے بلینڈنگ پلانٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2018
کمپنی ملک بھر میں ڈسٹری بیوٹرز، مخصوص آئل شاپس اور برانڈڈ آئل چینج فیسیلیٹیز کے وسیع نیٹ ورک کی حامل ہے۔
کمپنی ملک بھر میں ڈسٹری بیوٹرز، مخصوص آئل شاپس اور برانڈڈ آئل چینج فیسیلیٹیز کے وسیع نیٹ ورک کی حامل ہے۔

شیورون پاکستان لبریکنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ (سی پی ایل پی ایل) کی جانب سے ویسٹ وھارف کراچی میں واقع اپنے لبریکنٹس بلینڈنگ پلانٹ میں جدت اور توسیع کے لیے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 16 جولائی 2018 کو ہوا۔

یہ توسیعی منصوبہ، تین سال سے زائد عرصے پر مشتمل ہوگا جس کے دوران دو ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جو کہ کمپنی کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں شیورون کے طویل مدتی ترقی کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔

اس تقریب میں سی پی ایل پی ایل کی ریجنل اور ملکی قیادت بشمول مسز کولین سروینٹیز (صدر لبریکنٹس، شیورون کارپوریشن) نے شرکت کی۔

اس موقع پر مسز کولین سروینٹیز نے کہا ' پاکستان، شیورون کارپوریشن کے لیے تیزی سے ترقی کرتی مارکیٹ ہے اور ہمیں اس ملک میں زبردست مواقع نظر آتے ہیں۔ ہمارے پلانٹ اور انفرا اسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری اس مارکیٹ میں اپنا اثر بڑھانے کے لیے ہمارے طویل مدتی عزم کا ثبوت ہے'۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس تقریب سے شیورون کے نئے جدید ترین انفرا اسٹرکچر کو آگے بڑھانے کا آغاز ہوا، جس میں مکمل خودکار اور ہائی ٹیک بلینڈنگ سسٹمز شامل ہیں۔ یہ توسیعی منصوبہ بہتر کارکردگی اور بھروسا مندی کے ساتھ پیداواری گنجائش میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

منصوبے کا پہلا مرحلہ بلینڈنگ کی صلاحیت کو بڑھائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں فلنگ، پیکجنگ اور وئیر ہاوسنگ کی گنجاش میں اضافے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

شیورون پاکستان لبریکینٹس دنیا کی چند بڑی انٹیگریٹڈ انرجی کمپنیوں میں سے ایک، شیورون کارپوریشن کا ایک ذیلی ادارہ ہے، جو کہ ملک میں ہیوولین اور ڈیلو برانڈز کے تحت لبریکنیٹ مصنوعات فروخت کرتا ہے، جو قابل بھروسہ اور اچھی کارکردگی کے باعث مستحکم اور شاندار ساکھ کا مالک ہے۔

کمپنی ملک بھر میں ڈسٹری بیوٹرز، مخصوص آئل شاپس اور برانڈڈ آئل چینج فیسیلیٹیز کے وسیع نیٹ ورک کی حامل ہے۔

ہیوولین برانڈ کی تاریخ کافی پرانی ہے اور 1904 سے اپنے معیار اور اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

ڈیلو پراڈکس آن روڈ اور آف روڈ، دونوں طرح استعمال کے لیے تیار کی جاتی ہیں، جن میں ٹرک اور بس کے ذریعے نقل و حمل سے لے کر تعمیرات، کان کنی اور بجلی کی پیداوار تک شامل ہے۔

ISOSYN کے ساتھ تیار کیے گئے ڈیلو پریمیئم لبریکینٹس وسیع اقسام کے استعمالات میں عالمی معیار کا تحفظ، کارکردگی اور بھروسہ مندی فراہم کرتے ہیں۔

شیورون پاکستان لبریکینٹس، پاکستان کی آئل انڈسٹری میں جدید نظریات متعارف کرانے والی پہلی کمپنی تھی، جن میں معیاری مصنوعات اور پیکجنگ کے نئے تصورات متعارف کرانا شامل ہے۔

اس کا جدید ترین کمپیوٹرائزڈ لبریکینٹ بلینڈنگ پلانٹ انڈسٹری میں اعلیٰ ترین تحفظ اور کارکردگی کے بلند ترین معیار کی مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔

شیورون ملک کی معاشی ترقی میں ایک مثبت حصہ دار ہے اور اس نے حال ہی میں پرائمری اسکولوں میں تعلیم، اعلیٰ تعلیم، کھیل اور ماحولیات میں بہتری کے حوالے سے اپنے سماجی پروگرام کے تحت سرمایہ کاری کا بھی آغاز کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں