ٹھیلے والا مزیدار بن کباب اب گھر پر بنائیں

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2018
اب بن کباب اپنے گھر پر باآسانی تیار کریں —۔
اب بن کباب اپنے گھر پر باآسانی تیار کریں —۔

ایسا کون ہوگا جسے ٹھیلے والا بن کباب کھانا پسند نہیں ہو؟

بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی اس بن کباب کو نہایت شوق سے کھاتا ہے، لیکن باہر کے بن کباب کھانا صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند نہیں ہوتے۔

کیوں کہ دل میں ہمیشہ شک رہتا ہے کہ اس بن کباب میں ناجانے کیا کچھ شامل کیا گیا ہوگا۔

لیکن اب ٹھیلے پر ملنے والے بن کباب سے زیادہ لزیز دال کا بن کباب اپنے گھر پر تیار کریں، یقیناً لوگ باہر کا بن کباب بھول جائیں گے۔

اجزاء:

کباب کے لیے:

پانی حسب ضرورت

چنے کی دال ¾ کپ

ادرک - ½ کٹی ہوئی

ہلدی پاؤڈر - ایک چٹکی

لانگ- 3 سے 4

ثابت لال مرچ - 3 سے 4

دار چینی - ایک چھوٹا ٹکڑا

ثابت کالی مرچ- 3 سے 4

زیرا- ½ چائے کا چمچ

آلو- 3 سے 4 ابلے ہوئے

نمک - حسب ذائقہ

پیار- ¼ کپ باریک کٹی ہوئی

پودینہ- کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچ باریک کٹی ہوئی-2 سے 3

ہرا دھنیہ- باریک کٹا ہوا ¼ کپ

چاٹ مصالحہ- ½ چائے کا چمچ

انڈا- ایک عدد

بن کباب کی چٹنی:

لہسن - 2 عدد

نمک - ½ چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ - ½ چائے کا چمچ

ہری مرچ- ایک عدد

لیمو کا رس - ایک چائے کا چمچ

املی کا گودا- ¼ کپ

دہی - ½ کپ

پودینہ- حسب ضرورت

ہرا دھنیہ- حسب ضرورت

مزید اجزاء:

تیل

انڈے - 2 عدد

بن - 6 عدد

پیار کٹی ہوئی

ٹماٹر

بند گوبھی

ترکیب:

ایک پتیلی میں پانی، چنے کی دال، ادرک، ہلدی پاؤڈر، لانگ، ثابت لال مرچ، دارچینی، ثابت کالی مرچ، زیرا ڈال کر گلنے دیں اور پانی سوکھ جانے تک پکالیں اور پھر ٹھنڈا کرلیں۔

چاپر میں چنے کی دال کا مواد ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور 10 سے 15 منٹ تک کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

ایک پیالے میں آلو کا گودا کرلیں، اس میں نمک، پیاز، پودینہ، ہرا دھنیہ، چاٹ مصالحہ اور انڈا ڈال دیں۔

بعدازاں اس میں دال کا مواد شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

اس گودے کے 6 کباب تیار کرلیں۔

پھر توا گرم کریں، اس میں تیل ڈالیں، کباب کو انڈے میں ڈپ کرکے فرائی کرلیں۔

بن کباب کی چٹنی کے لیے ایک گرائنڈر میں لہسن، نمک، چاٹ مصالحہ، ہری مرچ، لیمو کا رس، املی کا گودا، دہی، پودینہ اور ہرا دھنیہ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔

بن میں چٹنی لگائیں، پیاز، ٹماٹر اور بند گوبھی اس پر سجائیں اور دال کا کباب رکھ دیں اور ہلکے سے تیل کے ساتھ توے پر سیک لیں۔

کیچپ کے ساتھ مزیدار دال کا بن کباب اپنے گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں