عامر خان نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی

اپ ڈیٹ 03 اگست 2018
عامر خان اپنا وعدہ پورا نہیں کرپائیں گے —۔
عامر خان اپنا وعدہ پورا نہیں کرپائیں گے —۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بولی وڈ مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان کی 2012 کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد پاکستان میں موجود عامر خان کے مداحوں کی زبان پر ایک ہی سوال تھا، کیا عامر خان پاکستان آئیں گے؟

اس ویڈیو میں عامر خان نے عمران خان سے وعدہ کیا تھا کہ جب وہ الیکشن جیت جائیں گے تو ان کے ساتھ جشن منانے کے لیے عامر پاکستان ضرور آئیں گے۔

تاہم اب عامر خان نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: ’جب آپ الیکشن جیتیں گے، میں پاکستان ضرور آؤں گا‘

خیال رہے کہ عمران خان رواں ماہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

رپورٹس تھیں کہ اس تقریب کے دوران بہت سی غیرملکی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں ایک نام عامر خان کا بھی تھا۔

تاہم عامر خان نے بتایا کہ وہ اس ماہ ایک این جی او کی تقریب میں مصروف ہیں، جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آپائیں گے۔

عامر خان کے مطابق انہیں 10 ہزار دیہاتیوں کو پانی کی فراہمی کی تقریب میں شرکت کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حلف برداری کی تقریب میں غیرملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

اداکار نے یہ بھی کہا کہ انہیں اب تک حلف برداری کی تقریب کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان اور سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیرِ اعظم کی حلف برداری کی تقریب انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پارٹی نے تقریبِ حلف برادری میں غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ghulam Aug 03, 2018 04:06pm
Bahot ziyad akhrajat se bhi bach gae or security ki liability bhi sambhl gai. Bahot acha kiya Captain sahab ne k sadgi se ye ceremony ada ki jae.