بولی وڈ فلموں ‘فنے خان’ اور ‘کاررواں’ کو 3 دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا، تاہم دونوں فلمیں کوئی خاص کمائی کرنے میں ناکام ہوگئیں۔

انیل کپور اور ایشوریا رائے جیسی کاسٹ پر مبنی فلم ‘فنے خان’ سے انڈسٹری اور مداحوں کو بہت ساری توقعات تھیں، تاہم فلم نے کوئی خاص کمائی نہیں کی۔

اسی طرح عرفان خان کی فلم ‘کاررواں’ سےبھی فلمی شائقین کو کمائی کی اچھی امیدیں تھیں، تاہم سب کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

کوئی موئی کی رپورٹ کے مطابق ‘فنے خان’ نے ریلیز کے تیسرے دن محض 2 کروڑ 15 لاکھ روپے ہی بٹورے۔

رپورٹ کے مطابق ‘فنے خان’ کی ابتدائی 3 دن کی مجموعی کمائی 7 کروڑ روپے بنتی ہے جو انتہائی کم ہے۔

اس فلم میں ایشوریا رائے 17 سال بعد ایک ساتھ نظر آئے تھے، اس لیے خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فنے خان، کارواں اور ملک نے کیا کمال دکھایا؟

فلم میں ان دونوں کے علاوہ راج کمار راؤ نے بھی اداکار کی۔

فلم میں ایشوریا رائے نے پاپ گلوکارہ کا کردار ادا کیا ہے، جب کہ انیل کپور گلوکاری کا شوق رکھنے والی بھاری بھر کم نوجوان لڑکی کے والد بنے ہیں۔

کارواں

اسی طرح عرفان خان کی فلم ‘کارواں’ بھی کمائی کرنے میں سست رہی اور ابتدائی 3 دن میں فلم محض 8 کروڑ روپے ہی بٹور سکی۔

انڈٰین ایکسپریس کے مطابق ‘کارواں’ نے ریلیز کے تیسرے دن 3 کروڑ 70 لاکھ روپے بٹورے۔

‘کاررواں’ کی ابتدائی 3 دن کی مجموعی کمائی 8 کروڑ 10 لاکھ روپے رہی۔

ملک

علاوہ ازیں تپسی پنو اور رشی کپور کی فلم ‘ملک’ بھی کوئی خاص کمائی کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

’ملک’ کو بھی ‘فنے خان’ اور ‘کاررواں’ کے ساتھ 3 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا، اس فلم سے بھی کئی توقعات کی جا رہی تھیں، تاہم یہ بھی اچھی کمائی کرنے میں ناکام رہی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ‘ملک’ نے بھی تیسرے دن 3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بٹوری، تاہم فلم مجموعی طور پر تین دن میں 8 کروڑ 16 لاکھ روپے کمانے میں ہی کامیاب ہوسکی۔

تینوں فلموں کی مجموعی کمائی 25 کروڑ سے بھی کم رہی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں