تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ’انتخابات میں چوری ہونے والے مینڈیٹ کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے‘

لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ’ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہے اور اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے‘۔

ٹی ایل پی کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’وہ جانتے ہیں کہ ان کی پارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اپنے حقوق کے لیے برابر دو مرحلے پر کام کریں گے، ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور ساتھ ہی احتجاج بھی جاری رکھیں گے‘۔

خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ’ٹی ایل پی کے بھی جماعت کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور ضمنی انتخابات میں پہلے سے زیادہ محنت کی جائے گی‘۔

مزید خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں