فلم کی شوٹنگ آئندہ برس کے اختتام میں شروع ہونے کا امکان ہے—فوٹو: کلرز ٹی وی
فلم کی شوٹنگ آئندہ برس کے اختتام میں شروع ہونے کا امکان ہے—فوٹو: کلرز ٹی وی

بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان اگرچہ پریانکا چوپڑا، ایشوریا رائے، سونم کپور، کترینہ کیف، رانی مکھرجی، جیکولین فرنانڈس، مادھوری ڈکشٹ اور پریٹی زنٹا سمیت متعدد بولی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

تاہم وہ آج تک بولی وڈ ‘پدماوتی’ دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔

اگرچہ دپیکا پڈوکون متعدد بار سلمان خان کے ٹی وی شوز میں شرکت کر چکی ہیں اور دونوں اداکاروں نے مختلف اوقات میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

تاہم آج تک دونوں نے کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

ماضی میں دونوں ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کر چکے ہیں—فوٹو: کلرز ٹی وی
ماضی میں دونوں ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کر چکے ہیں—فوٹو: کلرز ٹی وی

لیکن اب اطلاعات ہیں کہ سلمان جلد ہی پہلی بار ڈمپل گرد دپیکا پڈوکون کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

جی ہاں، ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان اور دپیکا پڈوکون پہلی بار فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی کی آنے والی فلم ‘انشاء اللہ’ میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

جہاں اس فلم میں دونوں اداکار پہلی بار دکھائی دیں گے وہیں سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ بھی سلمان خان 11 برس بعد کام کرتے نظر آئیں گے۔

دپیکا پڈکون دبنگ ہیرو کے ٹی وی شوز میں شرکت کرتی رہی ہیں—فوٹو: کلرز ٹی وی
دپیکا پڈکون دبنگ ہیرو کے ٹی وی شوز میں شرکت کرتی رہی ہیں—فوٹو: کلرز ٹی وی

اس فلم سے قبل سلمان خان فلم ساز کی 2007 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک فلم ‘سانوریا’ میں نظر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا، سلمان کی 'ہیروئن' کے روپ میں

رپورٹ کے مطابق سنجے لیلیٰ بھنسالی نے کچھ عرصہ پہلے ہی انڈین فلم موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسیی ایشن (آئی ایم پی پی اے) میں ‘انشاء اللہ’ نامی فلم کا نام رجسٹرڈ کروایا تھا۔

اگرچہ تاحال سنجے لیلیٰ بھنسالی نے فلم کی کاسٹ سے متعلق اعلان نہیں کیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں سلمان خان اور دپیکا پڈوکون پہلی بار رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی کہانی کس پر مبنی ہوگی اور اس کی دیگر کاسٹ میں اور کون شامل ہوگا، تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم ساز اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ 2019 کے آخر یا 2020 میں شروع کی جائے گی۔

ٹی وی شوز میں بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہوتے ہیں—فوٹو: کلرز ٹی وی
ٹی وی شوز میں بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح خوش ہوتے ہیں—فوٹو: کلرز ٹی وی

تبصرے (0) بند ہیں