سام سنگ گلیکسی ایس 10 ایک اہم ٹیکنالوجی سے محروم

13 اگست 2018
ایس 10 کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آئس یونیورس ٹوئٹر اکاؤنٹ
ایس 10 کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ آئس یونیورس ٹوئٹر اکاؤنٹ

سام سنگ کی گلیکسی ایس سیریز کو 10 سال مکمل ہورہے ہیں اور اس موقع پر نیا اسمارٹ فون ایس 10 اگلے سال جنوری یا فروری میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا جو کہ گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں متعدد نئے فیچرز سے لیس ہوگا۔

مگر ایس سیریز کی 10 ویں سالگرہ پر متعارف کرائے جانے والا یہ فون فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس نہیں ہوگا۔

درحقیقت یہ افواہ نہیں بلکہ اس کی تصدیق سام سنگ کے موبائل ڈویژن کے سربراہ نے کی ہے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ گلیکسی ایس 10 کیسا ہوگا؟

سام سنگ کے عہدیدار ڈی جے Koh نے گلیکسی نوٹ 9 کی تعارفی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ سام سنگ کا گلیکسی ایس 10 کمپنی کا پہلا 5 جی فون نہیں ہوگا بلکہ یہ اعزاز کسی اور ماڈل کے پاس جائے گا۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس فون کیسا ہوگا مگر اس کے 2 ممکنہ امیدوار ہیں۔

ایک تو سام سنگ کا پہلا فولڈ ایبل فون جو آئندہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے یا یہ اعزاز بھی گلیکسی نوٹ 10 کے حصے میں بھی جاسکتا ہے جو اگلے سال اگست یا ستمبر میں سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سام سنگ گلیکسی ایس 10 کو 3 ماڈلز میں پیش کرنے کا منصوبہ

سام سنگ کے موبائل ڈویژن کے سربراہ نے عندیہ دیا کہ فولڈ ایبل فون خصوصی نہیں ہوگا بلکہ یہ بھی ایک فون سیریز ثابت ہوگا۔

انہوں نے یہ امکان بھی مسترد کردیا کہ مستقبل قریب میں گلیکسی ایس اور نوٹ سیریز کو ایک کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں موبائل آپریٹر کمپنیاں اگلے سال مارچ میں فائیو جی نیٹ ورکس متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہیں اور سام سنگ بھی ان کے ساتھ مل کر ایک فائیو جی فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں