بولی وڈ کی کامیاب کامیڈی رومانوی فلم ’دوستانہ‘ کے سیکوئل پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے بہت سے بولی وڈ اداکاروں کے نام بھی سامنے آئے۔

تاہم گزشتہ روز رپورٹس سامنے آئیں کہ فلم میں جھانوی کپور اور سدھارتھ ملہوترا کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس فلم میں نئی نسل کے اداکار سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: جھانوی اور سدھارتھ ’دوستانہ 2‘ میں کاسٹ

یاد رہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے 2012 میں کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

جبکہ جھانوی کپور رواں سال کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں۔

تاہم بعدازاں فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان خبروں کو بےبنیاد ٹھرا دیا۔

کرن جوہر کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اس فلم کے بارے میں سامنے آنے والی افواہیں جھوٹی ہیں اور ایسی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔

فلم دوستانہ —۔
فلم دوستانہ —۔

خیال رہے کہ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دوستانہ‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم میں پریانکا چوپڑا، ابھیشیک بچن اور جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جبکہ بوبی دیول معاون کردار میں نظر آئے تھے۔

مزید پڑھیں: ’دوستانہ 2‘ پر کام کا دوبارہ آغاز

جبکہ ’دوستانہ 2‘ میں جھانوی اور سدھارتھ کو کاسٹ کرلیا ہے، البتہ ایک اور اداکار کو بھی جلد فلم میں کاسٹ کرلیا جائے گا۔

اس فلم کی ہدایات ترن منسخانی دیں گے، جنہوں نے 2008 کی فلم کو بھی ڈائیریکٹ کیا تھا۔

اپنی پہلی فلم کے 9 سال بعد سامنے آنے والے اس سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز بھی جلد ہوجائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں