جان سینا حیران کن حد تک بدل گئے

— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد پاکستان میں بھی کم نہیں مگر آج کل فلمی اور ٹی وی مصروفیات کی بناء پر ریسلنگ کے رنگ سے دور ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ رنگ میں ایکشن میں نظر نہیں آرہے، تاہم اس عرصے کے دوران ریسلر میں حیران کن تبدیلی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جان سینا کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق

16 بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ چیمپئن رہنے والے جان سینا اپریل میں سعودی عرب میں ہونے والے ایونٹ گریٹسٹ رائل رمبل میں آخری بار ٹرپل ایچ کے مدمقابل نظر آئے تھے۔

مگر اب ان کے نئے انداز کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہیں جو گزشتہ دنوں انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی تھیں۔

جان سینا نے یہ تصاویر شنگھائی میں جیکی چن کے جے سی اسٹنٹ ٹیم انٹرنیشنل ٹریننگ سینٹر میں لی تھیں جہاں وہ اپنی نئی فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔

اب وہ پہلے کے مقابلے میں کچھ پتلے مگر زیادہ کسرتی جسم کے مالک ہوچکے ہیں اور انہوں نے ایک نئے داﺅ کا عندیہ بھی دیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جان سینا کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی یکم ستمبر کو شنگھائی میں شیڈول ایک لائیو ایونٹ میں ہوگی مگر اس کے بعد وہ ایک ماہ کے وقفے کے بعد اکتوبر میں میلبورن میں اس کمپنی کے ایونٹ میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں : جان سینا ریسلنگ چھوڑ کر ہولی وڈ جانے کے لیے تیار؟

اپنے اگلے مقابلے کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ اب وہ خفیہ ہتھیار کے ساتھ سامنے آئیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں