یو ایس اوپن: دفاعی چیمپیین نڈال اور سیلونی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

03 ستمبر 2018
امریکی ٹینس اسٹار اور ویمنز سنگل مقابلوں کی دفاعی چیمپیئن سلونی اسٹیفنز کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
امریکی ٹینس اسٹار اور ویمنز سنگل مقابلوں کی دفاعی چیمپیئن سلونی اسٹیفنز کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

نیویارک: سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن میں دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال، ڈومینک تھیم، جان اسنر اور جان مارٹن ڈیل پوٹرو کے ساتھ ساتھ سیلونی اسٹیفنز اور سرینا ولیمز بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

امریکا میں جاری میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جارجین کھلاڑی نیکولوز کو زبردست مقابلے کے بعد 3-6، 3-6، 7-6 اور 4-6 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

ڈومینک تھیم نے جنوبی افریقی کھلاڑی کیون اینڈرسن کو 5-7، 2-6 اور 6-7 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے بورنا کورک کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

امریکا کے جان اسنر بھی پری کوارٹر فائنل مرحلے کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے کینیڈین کھلاڑی میلوس راؤنک کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں امریکی ٹینس اسٹار اور دفاعی چیمپیئن سیلونی اسٹیفنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی الیز مرٹنز کو 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور 23مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپیئن سرینا ولیمز نے کایا کنیپی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-6، 6-4 اور 3-6 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں