آسٹریا: افغان شہری ریپ کے الزام میں گرفتار
12 ستمبر 2018
آسٹریا میں افغان شہری کو مبینہ طور پر بڈا پیسٹ میں ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی اخبار ہنگری ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بڈا پیسٹ پولیس کا کہنا تھا کہ افغان شہری کو یورپی وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ریپ کے شکار بچے
پولیس کے مطابق 18 سالہ افغان شہری نے مبینہ طور پر خاتون کو ریسٹورانٹ کے واش روم میں ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو فرانکفرٹ کے علاقے میں آسٹرین پولیس افسران کی جانب سے ایک ٹرین میں گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: چلتی کار میں خاتون کا ریپ
افغان شہری نے ہنگری میں پناہ لی ہوئی تھی اور وہ اس ملک میں گزشتہ سال سے رہائش پذیر تھا۔
اس سے قبل بھی ملزم پر دو الزامات پر مقدمہ چل چکا ہے۔
تبصرے (0) بند ہیں