سام سنگ کی پہلا 4 بیک کیمروں والے فون کی تصدیق؟

14 ستمبر 2018
سام سنگ کے 4 کیمروں والے ممکنہ فون کی کانسیپٹ تصویر— اسکرین شاٹ
سام سنگ کے 4 کیمروں والے ممکنہ فون کی کانسیپٹ تصویر— اسکرین شاٹ

سام سنگ نے لگتا ہے کہ دنیا کے پہلے 4 بیک کیمروں والے اسمارٹ فون کو متعارف کرانے کی تصدیق کردی ہے۔

سام سنگ نے ایک ٹوئیٹ میں خصوصی ایونٹ کا دعوت نامہ دیا ہے جو کہ 11 اکتوبر کو ہوگا، جس میں ایک نئی گلیکسی ڈیوائس متعارف کرائی جائے گی۔

اور یہ تو ناممکن ہے کہ سام سنگ کی جانب سے ایک نیا فلیگ شپ فون متعارف کرایا جائے گا، مگر توقع کی جارہی ہے کہ یہ جنوبی کورین کمپنی اس ایونٹ میں دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے۔

مزید پڑھیں : 4 بیک کیمروں کے ساتھ نیا سام سنگ اسمارٹ فون

اس کا عندیہ ٹوئیٹ میں بھی موجود ہے کیونکہ کمپنی نے 4x fun کے الفاظ کو ہائی لائٹ کیا ہے اور اس سے ان افواہوں کی تصدیق ہوتی نظر آتی ہے جن کے مطابق یہ کمپنی 4 بیک کیمروں والا فون پیش کرنے والی ہے۔

۔

ویسے یہ ڈیوائس 4x زوم آپٹیکل زوم کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے مگر اس کا امکان اس لیے کم ہے کیونکہ ابھی سام سنگ اپنے فلیگ شپ فونز میں ہی 2x آپٹیکل زوم دے رہی ہے اور کسی مڈرینج میں اس فیچر کی موجودگی مشکل لگتی ہے۔

ابھی تک صرف ہیواوے کے پی 20 پرو میں ہی بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ نظر آیا ہے، جس کے مقابلے میں سام سنگ 4 رئیر کیمروں کو ایک فون کا حصہ بنانے کی خواہشمند لگتی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ دیگر فیچرز کے مقابلے میں اب کمپنیوں کے لیے کیمرہ سیٹ اپ زیادہ اہم ہوچکا ہے اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ تو سستے فونز کا بھی حصہ بننے لگا ہے۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نوکیا کے فلیگ شپ فون نوکیا 9 کے بیک پر 5 کیمروں کا سیٹ اپ دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا پہلا 5 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون

دلچسپ بات یہ ہے کہ سام سنگ کے ایونٹ کا دورانیہ گوگل پکسل تھری کے متعارف کرائے جانے کے چند دن بعد رکھا گیا ہے، تاکہ لوگوں کی توجہ گوگل کے فون سے ہٹائی جاسکے۔

سام سنگ کا یہ گلیکسی ایونٹ کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر 11 اکتوبر کو براہ راست دکھایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں