چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں قائم کردہ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

اس دوران ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی شکایات سے متعلق بریفنگ دی۔

ترجمان نے بتایا کہ 10 شکایات موصول ہوئی ہیں، جس سے متعلق ریٹرننگ افسران کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

چیف الیکشن کمیشن کو انتخابی شکایات پر بریفنگ دی گئی — فوٹو: فہد چوہدری
چیف الیکشن کمیشن کو انتخابی شکایات پر بریفنگ دی گئی — فوٹو: فہد چوہدری

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور این اے 131 سے امیدوار خواجہ سعد رفیق کے بیان سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔

ندیم قاسم نے بتایا کہ تارکین وطن اپنی رجسٹریشن زائد المیعاد پاسپورٹ پر بھی کرواسکتے تھے اور یہ رجسٹریشن یکم سے 17 ستمبر تک کی گئی تھیں۔

دورے کے دوران ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے چیف الیکشن کمشنر کو انٹرنیٹ ووٹنگ (آئی ووٹنگ) سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ بحرین سے پاس کوڈ سے متعلق شکایت آئی، جس پر انہیں معلومات فراہم کی گئیں۔

ڈی جی آئی ٹی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اب تک 28 سو ووٹ کاسٹ کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبر: ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کی 11، صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر پولنگ جاری

رپورٹ: فہد چوہدری

تبصرے (0) بند ہیں