کیلا اس دنیا کے ہر کونے میں ملنے والا سب سے عام پھل ہے، ان کا صرف ذائقہ ہی مزیدار نہیں ہوتا بلکہ ان میں بھرپور غذائیت بھی ہوتی ہے۔

عام طور پر ڈاکٹرز بھی بھرپور غذائیت کے لیے لوگوں کو کیلا کھانے کی تجویز کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ دنیا بھر کے باورچے کیلے کا استعمال کرتے ہوئے کئی لزیز پکوان تیار کرلیتے ہیں، چاہے شیک ہو یا پھر کیک، کھیر ہو یا پھر کسٹرڈ، کیلا ان تمام ڈشز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ کیلا صبح ناشتے میں بھی کھانا نہایت مفید ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ افراد جو روزانہ جم جاتے ہیں اور پابندی سے ورزش کرتے ہیں ان کے لیے کیلا ایک ایسا پھل ہے جو سب سے بہتر انتخاب مانا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: روزانہ صرف ایک کیلا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟

کیلے میں فائبر کی تعداد نہایت زیادہ ہوتی ہے جبکہ کیلوریز اس میں بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہیں۔

اگر جم جانے کے بعد ورزش سے قبل یا اس کے بعد کیلے کھایا جائے تو یہ جسم میں وہ اینرجی پیدا کرے گا، جس کی اس وقت باڈی کو بےحد ضرورت ہوتی ہے۔

ورزش سے قبل کیلا کھالینا اس لیے مفید مانا جاتا ہے، تاکہ آپ دورانے ورزش جلدی تھکاوٹ محسوس نہ کریں اور دیر تک ورزش کرسکیں۔

کیلے میں موجود فائبر وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جم جاکر ورزش کرنے والے افراد کو روزانہ 4 ہزار 700 ملی گرام پٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے اور کیلا اس کے لیے بہترین مانا جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں