’ننھے احمد کا یہ برتاؤ والدین کی غلط تربیت ہے‘

اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2018
ننھے احمد کی ویڈیو رواں ماہ وائرل ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ننھے احمد کی ویڈیو رواں ماہ وائرل ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا کی دنیا میں آج کوئی بھی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں مقبول ہوسکتا ہے، لیکن یہ مقبولیت مثبت ہے یا منفی اس کا فیصلہ کرنا لوگ بھول جاتے ہیں۔

کئی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے کئی ستاروں کے بعد اب ایک نیا سوشل میڈیا اسٹار ننھا بچہ احمد بھی سامنے آیا، جس کی ایک ویڈیو سامنے آنے بعد پورا پاکستان اس کی معصومیت اور منفرد انداز پر باتیں کرنے لگا۔

لیکن کیا اس ننھے بچے کو ملنے والے توجہ درست ہے؟

احمد نامی اس بچے کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، جس کی اسکول میں اپنی ٹیچرز سے بات چیت کی ایک ویڈیو رواں ماہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

اس ویڈیو میں احمد اپنی ٹیچرز پر اس لیے غصہ کرتے نظر آیا کہ وہ اس کا بستہ اسے نہیں دے رہی تھیں۔

اس ویڈیو نے تو احمد کی جگہ ہر پاکستانی کے دل میں بنادی، لیکن اس کے آگے بچے کو ملنے والی مقبولیت جلد ہی وہ پبلسٹی بن گئی جو شاید اس کے مستقبل کے لیے کافی منفی ہوگی۔

اس بچے کو کراچی بھی بلایا گیا، اور متعدد مارننگ شوز اور ٹاک شوز کا حصہ بھی بنایا گیا۔

لیکن ان شوز میں ہوا کیا؟ یہاں احمد کو مجبور کیا گیا کہ وہ اسکرین پر کیمرے کے سامنے غصہ کرکے دکھائے تاکہ لوگ پھر سے یہ ویڈیوز دیکھ کر محظوظ ہوں اور ان شوز کو زیادہ ریٹنگ ملے۔

حال ہی میں احمد مشہور اداکارہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوا۔

اس دوران ندا یاسر احمد سے مسلسل غصہ کرنے کو کہتی رہیں جبکہ احمد بھی ’بائے کا بچہ‘، ’اوئے‘ اور ایسے بہت سے جملے بولتا نظر آیا۔

اس شو کی نشریات کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف میزبان کو بلکہ احمد کے والدین کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، کیوں کہ اس طرح اس بچے کا مستقبل داؤ پر لگایا جارہا ہے۔

ٹی وی اینکر رابعہ انعم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’احمد کا یہ برتاؤ والدین کی غلط تربیت ہے، وہ بڑے ہوکر یہی سوچے گا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے کیوں کہ ایسے برتاؤ کے ساتھ اسے تمام توجہ ملی‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ والدین اگر اپنے بچوں کے سامنے یہ ویڈیوز دیکھ کر خوش ہورہے ہیں تو وہ یہ یاد رکھیں کہ ان کے بچے بھی ایسا ہی کریں گے تاکہ انہیں توجہ ملے۔

کچھ نے پیمرا سے اس شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔

جبکہ انہوں نے سوال کیا کہ اس بچے کو ایسا برتاؤ کرنے کے باعث اتنی اہمیت کیوں دی جارہی ہے، اور ندا یاسر اسے بڑھاوا کیوں دے رہی ہیں؟

انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو ٹی وی پر بلا کر غصہ دلایا جارہا ہے تاکہ شو کو ریٹنگ ملے۔

ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ یہ اس بچے کے پڑھنے کی عمر ہے، کاش یہ اس وقت اپنے اسکول میں موجود ہوتا۔

انہوں نے کہا ’پہلے اس کی ٹیچرز نے مذاق اڑایا اور اب یہ شوز اس بچے کے ساتھ ایسا کررہے ہیں‘۔

ان کا سوال تھا کہ ’معصوم بچے کے بھول پن میں کی گئی غلطی کو توجہ دینا کہاں کی عقلمندی ہے‘۔

ننھے احمد کی ان ویڈیوز کے حوالے سے آپ کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس میں بتائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (15) بند ہیں

Azeem Oct 23, 2018 07:23pm
اسکول میں احمد کی معصومانہ اداؤں کی ویڈیو وائرل ہونا شائد کسی حدتک درست ہو، لیکن اس پر باضابطہ شوز کرنا اور وہاں بلاکر بچے کو غصہ دلانا، محض ناظرین کو محضوظ کرنے اور یا کمرشل مقاصد کے لیے اسے استعمال کرنا کسی طور درست نہیں ہے، اس کی حوصلہ شکنی کی جانا چاہیے، بچے بھول پن بہت سے باتیں کرجاتے ہیں، البتہ بچے جو دیکھتے اور سنتے ہیں اسے اپنے حافظے میں محفوظ اور ری پروسس کرکے مصمونہ اداؤں کے ساتھ دہراتے ہیں، اس بات کو تمام والدین کو دھیان میں رکھنا چاہیے خاص طور سے ینگ کپلز کو ہمارے کمنٹس اور باتیں ہمارے ایکٹس جو ہم بچے کے سامنے یہ سوچتے ہوئے کرتے ہیں کہ یہ بچہ کیا سمجھے گا، بچے کے ذہن میں محفوظ ہوتےرہتے ہیں، ممکن ہے وہ فوری طور پر کوئی ردعمل نہ دکھائے، لہذا ماں پاپ اور گھر کے دیگر افراد کو جو بھی بچے کے تربیت پر اثرانداز ہوسکتے ہیں انہیں، اپنے کمنٹس اور ایکشن میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ چہ جائیکہ بچے کو ٹاک شوز میں بلا کر اس کی شخصیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی جائے۔
محمد حنیف Oct 23, 2018 07:44pm
دوسرے بچوں پر منفی اثر پڑے گا۔ اور اس بچے کے گھر کا ماحول ھی ایسا ھوگا۔
Bilal Oct 24, 2018 12:47am
This is maltreatment of innocent child
Atif Oct 24, 2018 02:54am
یہ درست بات ہے کے اس طرح منفی باتیں معصوم دل میں گھر کر جائیں گی
Basharat Qamar Oct 24, 2018 04:01am
Everything mentioned in this article is very true and thought provoking. It is so true that a bad behaviour is encouraged and promoted.
masood Oct 24, 2018 09:14am
A few years from now, when this kid goes to a high school or college and if he behaves like this, somebody is going to take offence and hurt that kid.
faisal raza channa Oct 24, 2018 09:22am
I was surprised to see that the kid was invited and forced to get angry on screen, only to get rating high, it should be noticed that this could also have adverse impact on other kids too who see that boy again and again with this attitude. Why 3 year old so angry and have no idea how to talk with elders? because of his nourishment by parents. he should be educate to behave gently in his early age with others as this could become his attitude which cant be changed later. Learning age is very crucial.
Sarim Oct 24, 2018 09:31am
Asl me teacher itna mature nh tha/the k usne parents ko btany k bjae mzy Lenny k lye uski video bna k upload krdi. Bchy k ghr me mahol kch isi trh ka hoga jesy bchy ka hey. Future me jo negative impact prry ga bchy k life me wo sara ilzam apny teacher pe dega. Kch wojohat k bina pr parents iski trbyt nh kr sky ho. Teacher ko nh chahye tha wo iski video bna k upload krdy.
Raja Oct 24, 2018 11:11am
یہ شو بند ہو جا نا چاییے کیوں کہ ندا یاسر اس طرح کی حرکات پہلے بھی کر چکی ہیں
Muhammad Zohaib Azam Oct 24, 2018 12:42pm
This article has pointed out the right issue. I admire dawn for addressing it and making people judge matters on ethical grounds. I think media is responsible for building a society the way it should be. In my opinion Dawn has always taken care of it and I expect the same in future. Please raise such voices on even higher grounds and such topics should surface on most visited pages. Well done!!
ZAK Oct 24, 2018 12:54pm
channels at war watch each other. However this kid behaviour is so unique and nasty in his own way. I appreciate his filmy articulations.
Talha Oct 24, 2018 03:52pm
Bahot dinoun baad waqae .... muashray keh liey aik tehreer padhee hai......behtareen
Ajmal Khan Oct 24, 2018 07:35pm
توجہ کے لیے اس طرح کی کئی ویڈیو اب آپ یو ٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں لیکن ان میں سے کس کو اہمیت دی گئی؟ کیا وجہ ہے مخصوص قومیت کی تضحیک یا اس کے منفی پہلو اجاگر کرنے کے لیے مخصوص لابی اور لوگ سر گرم ہوجاتے ہیں، بچہ جب بڑا ہوگا کیا محسوس کرے گا سب قبل از وقت ہے لیکن دیکھا دیکھی جو والدین اور احباب اپنے بچوں کی ویڈیو بناکر پوسٹ کر رہے ہیں اس ٹرینڈ کو کیا کہیں گے؟
nasr Oct 24, 2018 11:37pm
The morning show in Pakistan are the worst shows. Infinite pursuit of high rating and the greed of money makes you blind in judging what is good and what is bad.
nasr Oct 24, 2018 11:38pm
Ithink the parents of this innocent child are out of their mind.