زمبابوے میں دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق واقعے سے متعلق پولیس نے بتایا کہ افسوسناک حادثہ دارالحکومت ہرارے اور مشرقی علاقے روساپے کے درمیانی علاقے میں پیش آیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ہرارے ہائی وے پر دو بسوں کے تصادم میں 47 مسافر ہلاک ہوئے۔

ریاستی اخبار کی جانب سے ٹوئٹر پر حادثے کی تصاویر بھی شئیر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ٹریفک حادثہ، 20 افراد ہلاک

اخبار کے مطابق علاقائی ہسپتال کے مردہ خانہ میں جگہ کم پڑگئی جس کے بعد نجی ادارے کے مردہ خانہ کی خدمات لی گئی اور متعدد ناقابل شناخت لاشوں کو وہاں منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ زمبابوے میں ٹریفک حادثات معمول کے واقعات بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت: اسکول بس کے حادثے میں 27 بچے ہلاک

اس حوالے سے کہا گیا کہ مقامی سطح پر کرپشن کے باعث شاہراہوں کی حالت ابتر ہے اور گزشتہ برس جون میں بھی ملک کے شمالی حصے میں بس تصادم میں 43 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

زمبابوے کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ فورچیون چاسی نے کہا کہ حکومت ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔

انہوں نے حادثے سے متعلق ٹوئٹ کیا کہ ’قیمتی جانوں کا بہت نقصان ہوا، یقیناً یہ حادثہ آخر ہے کیونکہ حکومت عوامی بسوں اور مالکان کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے‘۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں