’میں نے دنیا کی حسین ترین لڑکی سے شادی کی‘

25 نومبر 2018
دپیکا اور رنویر نے 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
دپیکا اور رنویر نے 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے رومانٹک جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے یوں تو رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی کے معروف سیاحتی مقام لیک کومو میں شادی کی تھی۔

دونوں لیک کومو میں کونکنی اور سندھی روایات کے مطابق شادی کرنے کے بعد 18 نومبر کو بھارت پہنچے تھے، جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ شخصیات، صحافیوں، سیاستدانوں اور انتہائی قریبی دوستوں کے لیے الگ الگ پارٹیاں منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

اب تک شادی کے بعد دونوں 2 پارٹیاں دے چکے ہیں اور دونوں مزید 2 پارٹیاں دینے کی تیاریوں میں ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق 24 اور 25 نومبر کی درمیان شب نو بیاہتے جوڑے نے رنویر سنگھ کی بہن رتیکا بھوانی کی جانب سے دی گئی پارٹی میں شرکت کی، جس میں دونوں خاندان کے انتہائی قریبی افراد نے بھی شرکت کی۔

تقریب کی سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی، ویڈیوز میں رنویر اور دپیکا کو معروف بولی وڈ گانوں پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیوز اور تصاویر میں دونوں کے اپنے کونکنی اور سندھی روایات کے مطابق لباس پہنے ہوئے اور رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انڈین ایکسپر نے بتایا کہ پارٹی میں رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون سے متعلق اپنے جذبات کا پہلی بار کھل کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے دنیا کی حسین ترین لڑکی سے شادی کی۔

تقریب کی سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ پارٹی میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو متوجہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’انہوں نے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی سے شادی کی‘۔

ویڈیو میں رنویر سنگھ مزید کہتے سنائی دیتے ہیں کہ آج اس پارٹی میں تمام قریبی افراد موجود ہیں اور انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔

ویڈیو میں رنویر سنگھ کو مزید کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ آج اپنوں کے ساتھ اس رات کو یادگار بنانے کے خواہاں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اپنے تمام پیاروں کی موجودگی میں یہ رات یادگار بن جائے گی۔

تقریب کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں دپیکا اور رنویر کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جوڑا اپنی شادی کی مزید 2 تقریبات 28 نومبر اور یکم دسمبر کو دینا کا ارادہ رکھتا ہے۔

شادی کی تقریبات ختم ہوتے ہی دونوں اداکار جلد اپنی اپنی آنے والی فلمز کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ رنویر سنگھ ’سمبا‘ جب کہ دپیکا پڈوکون تیزاب حملے سے متاثر ہونے والی لڑکی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی۔

شادی تقریبات میں بھی دونوں کپڑوں کی تشہیر کرتے نظر آتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
شادی تقریبات میں بھی دونوں کپڑوں کی تشہیر کرتے نظر آتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں