بولی وڈ اسٹار رنویر سنگھ گزشتہ ماہ دپیکا پڈوکون سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور انہوں نے اب خوش باش ازدواجی زندگی کا راز بھی بتا دیا ہے اور وہ اپنی بیوی کی ہر بات پر سر تسلیم خم کردینا ہے۔

یہ بات رنویر سنگھ نے گزشتہ شب بولی وڈ ستاروں کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب میں کہی جو کہ شادی کا استقبالیہ تھا۔

اس تقریب میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان سمیت لگ بھگ تمام بڑے فلمی ستاروں نے شرکت کی۔

ویسے تو رنویر سنگھ کبھی بھی لوگوں کے سامنے دپیکا کی تعریف کرنے سے گھبراتے نہیں مگر اس موقع پر بھی انہوں نے اپنی محبت کے اظہار ایک نئے انداز سے کیا۔

مزید پڑھیں : 17 تصاویر میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی خوبصورت کہانی

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں رنویر سنگھ کہہ رہے تھے ' زندگی میں کامیابی کی کنجی یہ ہے کہ وہ جو کچھ بھی کہے اس پر ہاں کہا جائے'۔

رنویر سنگھ نے ایسا ہی کچھ 24 نومبر کو اپنی بہن کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریب میں کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی پر تعیش شادی میں کروڑوں روپے خرچ

انہوں نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'میری شادی دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون سے ہوئی ہے'۔

یہ بھی دیکھیں : ’3 سال قبل ہی شادی کےلیے تیار تھا، صرف دپیکا کا انتظار کررہا تھا‘

یہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کا تیسرا ریسیپشن تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں