لاہور کے نجی ہسپتال نے بل ادا نہ کرنے پر لڑکی کی میت ورثا کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک باپ فریاد لے کر پہنچ گیا۔

لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرنے والی بیٹی کی میت نہ ملنے پر باپ دہائی دینے لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتال میں زیر علاج بیٹی انتقال کر گئی لیکن ہسپتال انتظامیہ میت لے جانے کے لیے 75 کا بل ادا کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس جو کچھ تھا وہ سب بیٹی کے علاج پر لگا دیا، علاج کے دوران مہنگی ادویات منگوائی گئیں اور اب ان کے پاس ہسپتال کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں