’ٹو پوائنٹ زیرو‘ 700 کروڑ کمانے کے باوجود چھٹے نمبر پر

اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2018
فلم میں 67 سالہ رجنی کانت 28 سالہ ایمی جیکسن سے رومانس کرتے دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
فلم میں 67 سالہ رجنی کانت 28 سالہ ایمی جیکسن سے رومانس کرتے دکھائی دیے—اسکرین شاٹ

بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت اور بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کی سپر میگا بجٹ فلم ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ اگرچہ اپنے بجٹ سے زیادہ کمائی کر چکی ہے اور اس نے کئی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑے ہیں۔

تاہم یہ فلم ریکارڈ کمائی کرنے کے باوجود 14 دسمبر تک بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود تھی۔

’ٹو پوائنٹ زیرو‘ نے 14 دسمبر تک دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے کما لیے تھے اور یہ فلم ریلیز کے ابتدائی 2 ہفتوں میں اتنی کمائی کرنے والی پہلی فلم بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی ہفتے میں بجٹ سے 320 کروڑ روپے زائد کمانے والی فلم

ٹائمز ناؤ کے مطابق ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ نے دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے کما کر بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔

فلم کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ
فلم کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ

فلم نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے ‘باہو بلی ون’ کو پیچھے چھوڑ دیا اور ان سے چھٹا نمبر چھین کر اسے ساتویں نمبر پر پہنچا دیا، تاہم یہ فلم ’باہو بلی 2‘ کا ریکارڈ توڑنے میں تاحال ناکام ہے۔

مزید پڑھیں: ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ کی 4 دن کی کمائی 400 کروڑ

اگرچہ فلم نے ریکارڈ کمائی کی ہے اور اپنے بجٹ سے کروڑوں روپے زائد بھی بٹور چکی ہے، تاہم فلم بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں سے پیچھے ہیں۔

اکشے کمار کے روپ نے سب کو حیران کیا—اسکرین شاٹ
اکشے کمار کے روپ نے سب کو حیران کیا—اسکرین شاٹ

بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پانچ بڑی فلموں میں 3 مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، ایک دبنگ ہیرو سلمان خان اور ایک ’باہو بلی 2‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹو پوائنٹ زیرو 2 دن میں 100 کروڑ کمانے میں کامیاب

خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 دن میں ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ عامر خان کی پی کے اور سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان سے آگے نکل کر چوتھے یا تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔

فلم میں 67 سالہ رجنی کانت 26 سالہ ایمی جیکسن سے پیار کرتے دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
فلم میں 67 سالہ رجنی کانت 26 سالہ ایمی جیکسن سے پیار کرتے دکھائی دیے—اسکرین شاٹ

بھارت کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم عامر خان کی دنگل ہے، جب کہ دوسرے نمبر پر باہوبلی 2، تیسرے نمبر پر سیکریٹ سپر اسٹار، چوتھے پر پی کے، پانچویں پر بجرنگی بھائی جان اور چھٹے نمبر پر ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ آگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹو پوائنٹ زیرو ریلیز سے قبل ہی 370 کروڑ روپے کمانے والی فلم

رجنی کانت اور اکشے کمار کی اس فلم کو 550 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا تھا، تاہم یہ فلم صرف سینما گھروں سے ہی 700 کروڑ کمانے میں کامیاب گئی ہے۔

علاوہ ازیں اس فلم نے سیٹلائیٹ اور ٹی وی رائلٹی کی مد میں بھی 350 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔

یہ فلم 2010 میں ریلیز ہونے والی رجنی کانت کی فلم ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے، اس بار فلم میں جہاں ایشوریا رائے کی جگہ ایمی جیکسن کو کاسٹ کیا گیا ہے، وہیں فلم میں اکشے کمار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فلم میں اکشے کمار طاقتور ولن جب کہ رجنی کانت روبوٹ ہیرو کے روپ میں نظر آئے ہیں اور ایمی جیکسن بھی اس کا ساتھ دیتی نظر آتی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں