پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ

اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2018
سیکریٹری داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے پر دستخط کیے—فوٹو: برطانوی ہائی کمشنر
سیکریٹری داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے معاہدے پر دستخط کیے—فوٹو: برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

برطانوی ہائی کمشنر کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو اور پاکستان کے سیکریٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے کیے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ انسداد منی لانڈرنگ کیلئے پاکستان کا ساتھ دے، فواد چوہدری

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور دیگر حکام موجود تھے۔

یہ معاہدہ قیدیوں کو یہ سہولت فراہم کرے گا کہ وہ اپنے گھر کے قریب میں اپنی باقی رہ جانے والی سزا کاٹ سکیں گے۔

انہیں اس سے یہ فائدہ بھی ہوگا کہ وہ اپنے ملک میں قید سے آزاد ہونے کے بعد اپنی زندگی دوبارہ شروع کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ اس معاہدے کی منظوری ستمبر میں برطانوی سیکریٹری داخلہ ساجد جاوید کے دورہ پاکستان کے درمیان دی گئی تھی۔ یہ معاہدہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گزشتہ معاہدے کو بحال اور تجدیدی کرتا ہے، ساتھ ہی یہ اس یقین دہانی کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ تمام منقل قیدی رہائی سے قبل مناسب سزا کاٹ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’لوٹی ہوئی دولت‘ واپس لانے کے لیے پاکستان اور برطانیہ میں معاہدہ

معاہدے پر دستخط کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا تھومس ڈریو کا کہنا تھا کہ ’ میں آج اس قیدیوں کے تبادلے کے تجدیدی معاہدے پر دستخط کرکے خوش ہوں، اس سے قیدیوں کو اپنے سزا اپنے گھر کے قریب گزارنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں