وزیر اعظم عمران خان کا نام ’عالمی مفکرین‘ کی فہرست میں شامل

21 جنوری 2019
جریدے کی مکمل فہرست 22 جنوری کو آن لائن دستیاب ہوگی—فوٹو: بشکریہ ریڈیو پاکستان
جریدے کی مکمل فہرست 22 جنوری کو آن لائن دستیاب ہوگی—فوٹو: بشکریہ ریڈیو پاکستان

وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک اور اعزاز آگیا اور بین الاقوامی جریدے فارن پالیسی نے انہیں اپنی ’عالمی مفکرین‘ (گلوبل تھنکرز) کی 2019 کی فہرست میں شامل کرلیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جریدے نے وزیر اعظم پر اپنی مختصر تحریر میں کہا کہ ’سابق کرکٹ اسٹار کو وزیر اعظم کا وہ عہدہ مل گیا، جس کی طویل عرصے سے انہیں خواہش تھی‘۔

مزید پڑھیں: عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب

جریدے نے مزید لکھا کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا یہ منصب کافی مشکل ہوگیا کیونکہ پاکستان مالیاتی اور قرض بحران کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی جریدے کی جانب سے عمران خان کو دنیا کے دیگر رہنماؤں جرمن چانسلر انجیلا مارکل، سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما، نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جسندرا آرڈرن اور امریکی قانون ساز الیکسزینڈریا اوکاشیو کارٹیز کے ساتھ توجہ کا مرکز بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا سیاسی سفر

واضح رہے کہ فارن پالیسی جریدہ اپنی فہرست کی 10ویں سالگرہ منا رہا ہے، جس کی 10 اقسام (کٹیگریز) ہیں اور ہر قسم میں 10 لوگ موجود ہیں، اس کے علاوہ قارئین کے انتخاب کے لیے اضافی 10 اسپاٹ محفوظ رکھے گئے ہیں۔

عالمی جریدے کی مکمل فہرست 22 جنوری کو آن لائن دستیاب ہوگی اور جریدے کے عالمی مفکرین کے ایڈیشن کو انٹرنیٹ پر شائع کرکے سبسکرائبرز کو میل بھی کیا جائے گا۔

تبصرے (2) بند ہیں

وسیل احمد Jan 21, 2019 04:21pm
Good News for Pakistan.
Raees Ahmad Jan 21, 2019 06:54pm
:)