نواز شریف کی ای سی جی کے بعد تھیلیم اسکین رپورٹ بھی غیر تسلی بخش قرار

23 جنوری 2019
نواز شریف کی ای سی جی رپورٹ بھی غیر تسلی بخش آئی تھی—فائل فوٹو
نواز شریف کی ای سی جی رپورٹ بھی غیر تسلی بخش آئی تھی—فائل فوٹو

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے طبی معائنے کے دوران ہونے والے تھیلیم اسکین کی رپورٹ سامنے آگئی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کی تھیلیم اسکین کی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے اور اس میں ان کے دل کی ایک شریان میں معمول سے زیادہ تنگی کے اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا طبی معائنہ، ای سی جی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

ذرائع کے مطابق دل کی ایک شریال میں یہ رکاوٹ پرانی بھی ہوسکتی ہے، شریان میں رکاوٹ کے باعث دل کے نچلے حصے کو خون کی فراہمی متاثر ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مرض کی حتمی تشخیص کے لیے نواز شریف کی انجیوگرافی کی بھی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پی آئی سی میں طبی معائنہ ہوا تھا، جہاں ان کی الیکٹرک کارڈیو گرافی (ای سی جی)، ایکو کارڈیو گرافی، تھیلیم اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نواز شریف بیمار ہیں لیکن مجھے یا اہلِ خانہ کو اس کی معلومات نہیں‘

اس حوالے سے ہسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ ماہرین کے معائنے کے بعد نواز شریف کی آنے والی ای سی جی رپورٹ تسلی بخش نہیں اور ان کے دل کے پٹھے بھی سخت ہیں۔

سابق وزیر اعظم کے طبی معائنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے انہیں آرام اور ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا تھا تاہم جیل حکام اور ڈاکٹرز کے درمیان اس بات پر اتفاق نہ ہونے پر انہیں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sharminda Jan 23, 2019 04:17pm
Kaash aik aam mujrim ko bhi yeh asaish mayassar aati. Laikin shayyad sirf baray mujrimon kay liay hi yeh saholiyat di jaati hain.