’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ لوگوں کو جھانسہ دینے میں کامیاب

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2019
فلم 25 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی—اسکرین شاٹ
فلم 25 جنوری کو ریلیز کی گئی تھی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ ’کوئین‘ کنگنا رناوٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تاریخی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کا شائقین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

اس فلم کی تیاری 2015 سے کی جا رہی تھی اور اس کی شوٹنگ 2016 سے شروع کرکے 2018 کے اختتام تک مکمل کی گئی تھی۔

جہاں اس فلم کی کاسٹ کے حوالے سے ٹیم کو کئی مشکلات کا سامنا رہا تھا، وہیں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران خود کنگنا رناوٹ بھی ایکشن مناظر شوٹ کروانے کے دوران زخمی ہوگئی تھیں۔

اس فلم کی شوٹنگ اس وقت خطرے میں پڑ گئی تھی، جب کنگنا رناوٹ نے فلم کی ہدایت کاری بھی قبضہ کرلیا تھا۔

تاہم اب فلم کو طویل انتظار کے بعد ریلیز کردیا گیا اور فلم ابتدائی تین اندر کے شائقین کو جھانسہ دینے میں کامیاب گئی۔

کنگنا نے فلم میں جھانسی کی رانی کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
کنگنا نے فلم میں جھانسی کی رانی کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کو رواں ماہ 25 جنوری کو بھارت بھر سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا اور یہ قیاس آرائیاں پہلے ہی کی جا رہی تھیں کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا کی فلم ’منی کارنیکا‘ پر تنازع

تاہم فلم نے ریلیز کے پہلے دن اندازوں سے کم کمائی کرکے سب کو مایوس کردیا تھا۔

لیکن مجموعی طور پر فلم نے دوسرے اور تیسرے دن اچھی کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کنگنا کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
کنگنا کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ پہلے ہی ہفتے ریکارڈ کمائی کرنے والی وہ پہلی فلم ہے جس کا مرکزی کردار خاتون پر مبنی ہے۔

اگرچہ ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرنے والی کسی خاتون کے مرکزی کردار پر مبنی فلم کا اعزاز پہلے بھی کنگنا رناوٹ کی ’تنو ویڈس منو‘ کو حاصل تھا۔

تاہم اب کنگنا رناوٹ کی نئی فلم نے پہلے ہی ہفتے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کنگنا نے پہلی بار جنگجو خاتون کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
کنگنا نے پہلی بار جنگجو خاتون کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

رپورٹ کے مطابق ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ نے مجموعی طور پر ابتدائی تین دن کے اندر 40 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔

مزید پڑھیں: انگریز فوج سے لڑتی اور عوام سے پیار کرتی ‘جھانسی کی رانی’

یوں یہ فلم کسی بھی خاتون کے مرکزی کردار والی وہ پہلی فلم بن گئی، جس نے پہلے ہفتے کے اختتام پر اتنی ریکارڈ کمائی کی۔

خیال رہے کہ اس فلم میں کنگنا رناوٹ نے جھانسی کی رانی کا کردار ادا کیا ہے جو بہادری سے انگریزوں سے لڑتی دکھائی دیتی ہے۔

پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی—اسکرین شاٹ
پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ فلم اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی—اسکرین شاٹ

اگرچہ اس فلم کی ریلیز سے قبل اس پر کچھ اعتراضات کیے گئے تھے اور ہندو انتہا پسندوں نے فلم کی ریلیز کے دن مظاہرے کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم فلم کو ریلیز کیے جانے کے بعد کسی احتجاج کی خبر سامنے نہیں آئی۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ کنگنا رناوٹ اس کی شریک ہدایت کار و پروڈیوسر بھی ہیں۔

ان کے ساتھ ہدایت کار کرش نے اس فلم کی ہدایات دی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں