• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

دیگر اسٹارز کی طرح عامر خان بھی بیٹے کو فلموں میں لانے کے لیے کوشاں

شائع January 29, 2019
جنید خان ان کے بڑے بچے ہیں—فوٹو: ٹیلی چکر
جنید خان ان کے بڑے بچے ہیں—فوٹو: ٹیلی چکر

بھارت فلم انڈسٹری میں اقربا پروری پر بحث ہوتی رہتی ہے اور اس میں کوئی شک بھی نہیں کہ متعدد اداکاروں اور فلم سازوں کے بچے والدین کی وجہ سے ہی اس انڈسٹری کا حصہ بنے۔

گزشتہ 2 سال سے جہاں آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور چمکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے اس انڈسٹری کا حصہ بنی ہیں۔

وہیں شاہد کپور کے بھائی اشان کھاتر بھی اس انڈسٹری کا حصہ بنے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ جلد ہی سنی دیول کے بیٹے، شاہ رخ خان کی بیٹی اور بیٹا بھی اس انڈسٹری کا حصہ بننے والے ہیں۔

یہی نہیں ماضی میں بھی اداکاروں اور فلم سازوں کے خاندان سے کئی افراد اس انڈسٹری کا حصہ بنتے رہے ہیں۔

اور اب اطلاعات ہیں کہ دیگر اداکاروں کی طرح مسٹر پرفیکشنسٹ نے بھی اپنے بیٹے کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

جنید خان عامر خان کی پہلی بیوی کے بیٹے ہیں—فوٹو: اسٹار سن فولڈڈ
جنید خان عامر خان کی پہلی بیوی کے بیٹے ہیں—فوٹو: اسٹار سن فولڈڈ

جی ہاں، خبریں ہیں کہ عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے لیے ایک اچھی کہانی پر مبنی فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حال ہی میں 53 سالہ عامر خان سے ایک تقریب کے بعد بیٹے جنید خان کے کیریئر کے حوالے سے پوچھا گیا۔

عامر خان سے پوچھا گیا کہ ان کے بیٹے جنید خان اداکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں یا ہدایت کاری میں، جس پر انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے اداکار بنیں گے۔

کرن راؤ اداکار کی دوسری اہلیہ ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
کرن راؤ اداکار کی دوسری اہلیہ ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

ساتھ ہی عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ جنید خان کے لیے کسی اچھی کہانی پر مبنی فلم کے منتظر ہیں، جیسے ہی انہیں اچھی کہانی مل جائے گی وہ بیٹے کو اداکاری کے میدان میں اتاریں گے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے مزید کہا کہ تاہم جنید خان کو اداکاری شروع کرنے سے قبل اسکرین ٹیسٹ دینا ہوگا اور اگر وہ ٹیسٹ میں کامیاب گئے تو انہیں یقین ہے وہ اچھے اداکار بنیں گے۔

عامر خان کے مطابق اگر ان کے بیٹے اسکرین ٹیسٹ میں ناکام جاتے ہیں تو وہ اداکاری میں بھی فیل جا سکتے ہیں۔

عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان اپنی بہن ارا خان کے ساتھ—فوٹو: دکن کیرونیکل
عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان اپنی بہن ارا خان کے ساتھ—فوٹو: دکن کیرونیکل

ساتھ ہی عامر خان نے کہا کہ اگر کبھی ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو وہ اپنے کردار کے لیے جنید خان کو ہی ترجیح دیں گے، کیوں کہ ان کے خیال میں وہ ہی ان کا کردار بہتر انداز میں ادا کر سکتے ہیں۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اپنی زندگی پر فلم بنانے کا سوچ رہے ہیں یا نہیں اور نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے لیے کس طرح کی کہانی پر مبنی فلم چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان کے تین بچے ہیں، ان کے بیٹے جنید خان ان کی پہلی بیوی رینا دتا سے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ عامر خان کی بیٹی ارا خان بھی جلد بولی وڈ میں انٹری دیں گی—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
خیال کیا جا رہا ہے کہ عامر خان کی بیٹی ارا خان بھی جلد بولی وڈ میں انٹری دیں گی—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

عامر خان نے رینا دتا سے 1986 میں شادی کی تھی اور ان سے انہیں جنید خان سمیت بیٹی ارا خان بھی ہیں۔

عامر خان اور رینا دتا کے درمیان 2002 میں طلاق ہوگئی تھی، مسٹر پرفیکشنسٹ نے دوسری شادی فلم ساز کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی۔

عامر خان اور کرن راؤ کے ہاں 2011 میں بیٹا پیدا ہوا، جس کا نام آزاد راؤ خان رکھا گیا۔

عامر خان کے تین بچے ہیں، انہوں نے پہلی بیوی کو 2002 میں طلاق دی تھی—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
عامر خان کے تین بچے ہیں، انہوں نے پہلی بیوی کو 2002 میں طلاق دی تھی—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024