پاکستان کے شمالی علاقہ جات، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے 104 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا جس کی گہرائی تقریباً 50 کلومیٹر تھی۔

مظفر آباد اور میر پور سمیت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ، کراچی سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا میں پشاور، لوئر دیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، سوات، مینگورہ اور ہری پور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ اور جہلم سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

بین الاقوامی آزاد تنظیم کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پاکستان میں گزشتہ 4 روز میں آنے والے دوسرا زلزلہ ہے، اس سے قبل اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کچ اضلاع میں ہی 2 فروری کو زلزلہ آیا تھا۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے نیشنل سیزمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش تھا جس کی گہرائی 208 کلومیٹر اور ریکٹر سیل پر اس کی شدت 5.8 تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں