اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کی خواہشمند ماڈل کا ریپ کے بعد قتل

07 فروری 2019
کرینہ کو قتل کرنے والے ملزم نے ابتدا میں واقعے کی تصدیق کی تھی — فوٹو بشکریہ دی سن
کرینہ کو قتل کرنے والے ملزم نے ابتدا میں واقعے کی تصدیق کی تھی — فوٹو بشکریہ دی سن

روس کی پولیس نے اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کی خواہشمند ماڈل کرینہ شانکینہ کے ریپ اور قتل میں ملوث 31 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ 20 سالہ ماڈل کی لاش ان کے اپارٹمنٹ کے باتھ ٹب سے برہنہ حالت میں ملی تھی اور ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ ماڈل کی ہلاکت پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کرینہ کو ریپ کے بعد قتل کیا — فوٹو بشکریہ انڈیا ٹائمز
پولیس کے مطابق ملزم نے کرینہ کو ریپ کے بعد قتل کیا — فوٹو بشکریہ انڈیا ٹائمز

پولیس کے مطابق کرینہ، روس کے شہر اورنبرگ میں مقیم تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ماڈل کی والدہ نے پولیس سے اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے سے متعلق رپورٹ درج کروائی تھی، جس کے بعد پولیس نے ماڈل کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد کی اور شواہد جمع کرکے، ہاتھوں کے نشان کی مدد سے، ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

کرینہ کی والدہ نے بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ کی تھی — فوٹو بشکریہ دی سن
کرینہ کی والدہ نے بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ کی تھی — فوٹو بشکریہ دی سن

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص ایک اور خاتون سے شادی کے بغیر نجی تعلقات استوار کرنے کے لیے ماڈل کا اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کرنا چاہتا تھا، مذکورہ خاتون کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ کرینہ نے اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کے لیے اشتہار دیا تھا اور ملزم مذکورہ اپارٹمنٹ دیکھنے کے لیے آیا تھا۔

— فوٹو بشکریہ دی سن
— فوٹو بشکریہ دی سن

کرینہ نے مذکورہ شخص کو اپارٹمنٹ دکھایا اور اس دوران ملزم نے کرینہ پر حملہ کردیا۔

واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ 'ملزم نے کرینہ کے ریپ کے بعد اسے قتل کرنے کا ارادہ کیا کیونکہ وہ خوف زدہ تھا کہ ماڈل ریپ سے متعلق پولیس کو شکایت کردے گی'۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کرینہ کو باتھ ٹب میں ڈالا اور پانی میں ڈبو دیا، جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی، جس کے بعد ملزم اپارٹمنٹ سے فرار ہوگیا تاہم اس کے فنگر پرنٹس سے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

— فوٹو بشکریہ انڈیا ٹائمز
— فوٹو بشکریہ انڈیا ٹائمز

پولیس نے ملزم کو اس کے مکان سے گرفتار کیا، ابتدا میں ملزم نے کرینہ کے ریپ اور قتل کا اعتراف کیا تھا لیکن بعد میں اپنے بیان سے منحرف ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کو ماڈل کے قتل کیس میں نامزد کیا ہے لیکن تفتیش سے متعلق ویڈیو میں ملزم کو قتل سے انکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں