بیٹی کے بال رنگنے پر میرا پر تنقید، شاہد کپور کا سخت ردعمل

12 فروری 2019
میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ ہے جو آپ کو اپنی زندگی کے خاص لمحات لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت تو دیتا ہے تاہم اس ہی انٹرنیٹ پر لوگ پھر آپ کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ہوا، جنہوں نے اپنی بیٹی میشا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر دلچسپ سمجھ کر شیئر کی تاہم بعدازاں انہیں اس پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

چند روز قبل میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے میشا کے بالوں کو رنگا ہوا تھا۔

بعدازاں میرا کو اس عمل پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے وضاحت دی کہ میشا کے بالوں میں کیا ہوا رنگ مستقل نہیں بلکہ عارضی طور پر کیا ہے۔

اس ہی حوالے سے ایک ایونٹ کے دوران جب شاہد کپور سے میڈیا نے سوال کیا تو اداکار نے اپنی اہلیہ کا ساتھ دیتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

مزید پڑھیں: شاہد کی اہلیہ کا پہلا اشتہار، تنقید کا سامنا

37 سالہ شاہد کپور کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ایک تھیم کو فالو کیا تھا اور بہت ایڈٹ کرکے اس تصویر کو شیئر کیا گیا‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ میشا ان کی اور میرا کی بیٹی ہے اور اس کا خیال ان دونوں سے زیادہ کوئی نہیں رکھ سکتا۔

یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں جب شاہد کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

اس سے قبل ایک ایونٹ کے دوران میرا راجپوت نے ورکنگ مدرز (گھر سے باہر کام کرنے والی ماؤں) کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ میشا کو اس عمر میں چھوڑ کر باہر جاکر کام نہیں کرسکتی کیوں کہ وہ یہ نہیں چاہتی کہ میشا نظرانداز ہو۔

جس کے بعد میرا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ گھر سے باہر کام کرنے والی مائیں بھی اپنے بچوں کو پوری توجہ دیتی ہیں۔

یاد رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپور کی 2015 میں شادی ہوئی تھی، جس کے بعد 2016 میں ان کی بیٹی میشا کی پیدائش ہوئی۔

View this post on Instagram

Cause she knows she can do it all better.

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

گزشتہ سال شاہد اور میرا کے ہاں بیٹے کی بھی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے زین کپور رکھا۔

شاہد کپور اس وقت اپنی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ کیارا اڈوانی کام کرتی نظر آئیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں