نوجوانوں کی دوستی اور رومانوی کہانی پر مبنی پاکستانی ویب سیریز

یہ ویب سیریز ماریہ جاوید نے بنائی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ ویب سیریز ماریہ جاوید نے بنائی ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں کی مقبولیت کے بعد اب کئی سالوں سے لوگوں میں ویب سیریز کا رجحان بڑھتا نظر آرہا ہے۔

ان ویب سیریز کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان میں وہ موضوعات اور سماجی مسائل پیش کیے جاتے ہیں جو عموماً ڈراموں میں نہیں دکھائے جاتے۔

ان ویب سیریز کا بجٹ بھی ڈراموں سے خاصہ کم ہوتا ہے لیکن ان کی کہانیاں نہایت متاثر کن ثابت ہورہی ہیں۔

ایسی ہی ایک نئی ویب سیریز پاکستانی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم وڈلی کی جانب سے بنائی گئی ہے جس کا نام ’آئی فرینڈ شپ یو‘ رکھا گیا۔

یہ ویب سیریز ماریہ جاوید نے بنائی ہے۔

اب تک اس ویب سیریز کی دو اقساط ریلیز ہوچکی ہیں، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی کہانی دو نوجوانوں کی دوستی اور رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔

اس ویب سیریز کی کہانی نیویارک سے تعلق رکھنے والی حریم (اریشا زینب) پر مبنی ہے جو 17 سال بعد پاکستان آتی ہے۔

پہلی قسط میں حریم اپنی والدہ کو اسے پاکستان جانے کی اجازت دینے کے لیے مناتی ہے جس کے بعد وہ پاکستان میں اپنے نانا نانی سے ملاقات کرتی ہے اور اپنے اسکول پہنچ کر کچھ نئے دوست بناتی ہے۔

اس ویب سیریز میں سرمد کھوسٹ بھی کام کررہے ہیں، جس کا ٹریلر بھی کافی متاثر کن ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں