برسلز: یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کے قریب بم کی اطلاع

19 مارچ 2019
پولیس نے یورپی یونین کے دفتر کو گھیرے میں لے لیا—فوٹو: اے ایف پی
پولیس نے یورپی یونین کے دفتر کو گھیرے میں لے لیا—فوٹو: اے ایف پی

برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز سے متصل ایک کمپنی میں بم کی اطلاع ملنے پر عمارت کو عملے سے خالی اور اطراف کی سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند کردی گئی۔

واشنگٹن پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق ’مذکورہ کمپنی یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز سے براہ راست تعلق میں ہے جو کہ ہیڈکوارٹرز کے بالکل قریب ہی واقع ہے‘۔

اس حوالے سے پولیس کے ترجمان ایلسے وینڈی کیری نے بتایا کہ ’فون پر ملنے والی بم کی اطلاع کے نتیجے میں عمارت میں موجود 40 افراد کو فوری طور پر نکال لیا گیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں قرآن کی تلاوت، وزیرِاعظم کا 'السلامُ علیکم' سے خطاب کا آغاز

ان کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے کمپنی کے اطراف کی سڑکیں بھی نقل و حرکت کے لیے بند کردیں اور دھمکا خیز مواد کی تلاش شروع کردی‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کمپنی سمیت اطراف کی تمام سڑکوں کو تلاشی کے بعد جزوی طور پر آمدورفت کے لیے کھول دی گئی‘۔

حکام کے مطابق کمپنی، یورپی یونین کے ایکزیگٹو کمیشن کے لیے بطور کنسلٹنٹ آفس استعمال ہو رہا تھا تاہم کمپنی کا نام بتانے سے گریز کیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں