جی میل میں ای میل کو شیڈول کیسے کریں؟

06 مئ 2019
جی میل میں یہ فیچر گزشتہ ماہ متعارف ہوا تھا — شٹر اسٹاک فوٹو
جی میل میں یہ فیچر گزشتہ ماہ متعارف ہوا تھا — شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل نے یکم اپریل 2019 کو جی میل میں ای میل شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جو اب لگ بھگ تمام صارفین کو ڈیسک ٹاپ اور موبائل پر دستیاب ہے۔

اس سے قبل تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد سے ہی ای میل کو شیڈول کرنا ممکن تھا مگر اس نئے فیچر کی بدولت اب یہ کام بہت آسان ہوگیا ہے۔

اگر آپ نے اس فیچر کو ابھی نہیں دیکھا تو جی میل پر ای میل شیڈول کرنے کا طریقہ جان لیں۔

ڈیسک ٹاپ پر شیڈول کیسے کریں؟

سب سے پہلے تو نئی ای میل کے لیے کمپوز بٹن پر کلک کریں۔

اس کے بعد سینڈ بٹن کے ساتھ موجود ایرو پر کلک کرکے شیڈول سینڈ کے آپشن پر جائیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کے بعد سروس کی جانب سے دیئے گئے کسی ایک وقت کا انتخاب کرلیں یا سلیکٹ ڈیٹ اینڈ ٹائم پر کلک کرکے اس وقت کا تعین کریں جب آپ اپنا پیغام بھیجنا چاہتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آخر میں شیڈول سینڈ پر کلک کردیں اور بس۔

جی میل موبائل ایپ پر بھی طریقہ کار لگ بھگ یہی ہے، بس وہاں سینڈ بٹن پر کلک کرنے کی بجائے سینڈ ایرو کے برابر میں موجود تھری ڈاٹس پر کلک کرنا ہوتا ہے جہاں شیڈول ٹائم کا آپشن موجود ہے۔

اگر ای میل شیڈول کرنے کے بعد آپ نے بھیجنے کا ارادہ بدل دیا ہے تو ای میل منسوخ کرنا بھی بہت آسان ہے۔

ڈیسک ٹاپ اور موبائل پر ایک نیا شیڈولڈ فولڈر دیا گیا جو کہ بائیں جانب فولڈز کی فہرست میں تلاش کیا جاسکتا ہے۔

اس فولڈر کو اوپن کرکے وہاں موجود نظر آنے والے میسج پر کلک کریں اور پھر کینسل سینڈ پر کلک کردیں جس کے بعد وہ میسج ڈرافٹ فولڈر میں چلا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں